نشاط گرلس ہائی اسکول میں سرپرست میٹنگ کا انعقاد کیا گیا.
ششماہی امتحان کی آمد آمد ہے، طلبہ و طالبات پر پڑھائی کے بادل منڈلانے لگے ہیں شہر کی تمام ہی اسکولوں میں امتحان کا ماحول دیکھنے کو مل رہا ہے جس میں اساتذہ، والدین اور از خود طلباء محنت کرتے نظر آرہے ہیں اسی ضمن میں مورخہ 16 اکتوبر 2023 بروز پیر کو نشاط گرلس ہائی اسکول میں ایک سرپرست میٹنگ کا انعقاد کیا گیا جس میں متعدد جماعتوں کے خواتین سرپرست کو مدعو کیا گیا اس منعقدہ میٹنگ میں گفتگو کی گئی کہ اساتذہ اور اسکول انتظامیہ اسکول کے بہتر سے بہتر رزلٹ اور بچوں کے کامیاب مستقبل کے لئے کمر بستہ ہیں، فی الحال تعلیمی سال 23-24 کی ششماہی سرگرمیاں اپنے اختتام کو ہیں لہذا سرپرست حضرات سے التماس کی گئی کہ بچیوں کو گھر پر مطالعہ کی تاکید کریں اور اگر ممکن ہو تو آپ بھی انھیں وقت دیں. انکی مطالعہ کی مشکلات کو پوچھیں اور اساتذہ سے براہ راست گفتگو کریں. علاوہ ازیں دوران میٹنگ بہت سے اہم نکات پر روشنی ڈالی گئی جس میں یونٹ ٹیسٹ کی کارکردگی، سمسٹر امتحان کی تیاریاں، وقت کی پابندی، ڈسپلن وغیرہ پر خواتین سرپرست سے اچھا تبادلہ خیال کیا گیا. اختتام پر ہیڈ مسٹریس، جملہ اسٹاف اور اسکول انتظامیہ کی جانب سے آئے ہوئے تمام ہی والدین کا شکریہ ادا کیا گیا.
کوئی تبصرے نہیں:
ایک تبصرہ شائع کریں