src='https://pagead2.googlesyndication.com/pagead/js/adsbygoogle.js?client=ca-pub-2927126055114474'/> حاجی مخدوم اردو پرائمری اسکول جالنہ ایک عصری تعیلم کا ایک مثالی ادارہ ہے : سیرت النبی کے جلسہ سے مقررین کا اظہار خیال - مہاراشٹر نامہ

Breaking

Home Top Ad

Responsive Ads Here

Post Top Ad

Responsive Ads Here

منگل، 17 اکتوبر، 2023

حاجی مخدوم اردو پرائمری اسکول جالنہ ایک عصری تعیلم کا ایک مثالی ادارہ ہے : سیرت النبی کے جلسہ سے مقررین کا اظہار خیال

 











حاجی مخدوم اردو پرائمری اسکول جالنہ ایک عصری تعیلم کا ایک مثالی ادارہ ہے : سیرت النبی کے جلسہ سے مقررین کا اظہار خیال



 سیرت النبی صلعم کے جلسہ میں بچوں کا دلچسپ تعلیمی مظاہرہ"




جمعیت علماء ارشد مدنی ضلع جالنہ کے تحت پندرہ روزہ سیرت پاک مہم اپنے آب و تاب کے ساتھ جاری ہے اسی ضمن میں بتاریخ ٦- اکتوبر بروز جمعہ کو دوپہر ڈھائی بجے حاجی مخدوم اردو پرائمری اسکول دکھی نگرجالنہ میں جناب محمد ایوب خان صاحب جنرل سیکریٹری جمعیت علماء ضلع جالنہ کی صدارت میں منعقد ہوا، جبکہ اس اجلاس کی سربراہی محمد افتخار الدین صاحب نائب صدر جمعیت علماء ضلع جالنہ کررہے تھے. 


اس پروگرام کی خصوصیت یہ تھی کہ اس میں اسکول کے ننھے منے طلباء وطالبات نے حصہ لیااور اپنی غیرمعمولی تخلیقی صلاحیتوں کا مظاہرہ کیا،اسلامی حدود میں رہتے ہوئے خالص اسلامی وشرعی لباس میں ان معصوم نونہالوں نے جو دلچسپ سیرت النبی کے موضوع پر تقاریر اور نعتیں پیش کیں وہ دیکھنے اور سننے سے تعلق رکھتے تھے جو بے حد پسند کئے گئے،


طلباء وطالبات کے اس معیاری پروگرام کو دیکھنے کے بعد یہ محسوس ہوا کہ ان کے پس پشت شقیق اور باصلاحیت اساتذہ کی محنت اور لگن تھی، خصوصاً اسکول کے ہیڈماسٹر محمد اشفاق سر کی رہنمائی اور نگرانی میں یہ ادارہ اب شہر جالنہ کے چنندہ درسگاہوں میں شمار ہونے لگا ہے، نیز مولانا عبد الوحید ندوی، الحاج محمد قاسم اعجاز صدیقی، غازی طارق ندوی، ماجد سر،ایوب خان سرو دیگر معلمات کی ایک ایسی ٹیم ہے جن کی مشترکہ کوششوں نے اس ادارہ کو مزید چار چاند لگا دئیے ہیں،

یہ وہ اسکول ہے جہاں اعلی معیاری ،عصری تعلیم کا اسلامی بنیادوں پر الحمدللہ نظم کیاگیاہے,

پروگرام کے دوسرے حصے میں اسٹیج پر موجود دانشوران اورمعزز علمی شخصیات نے اپنے قیمتی تاثرات اور خیالات کا اظہار کیا جن اولا مولانا عیسیٰ خان کاشفی صدر جمعیت علماء شہر جالنہ نے اپنی تقریر میں بچوں کی اعلیٰ ترین کارکردگی کو سراہا،

مفتی سید نعمان حسینی ندوی نے بچوں کو حضور صلی اللہ علیہ وسلم کی مبارک سنتوں کے مطابق اپنے شب و روز گذارنے کی تلقین کی،

مولانا سید نصراللہ حسینی سہیل ندوی نائب صدر جمعیت علماء ارشد مدنی مرہٹواڑہ نے اپنے مخصوص انداز میں خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہمیں ضلع جالنہ کے کافی عصری درسگاہوں کا قریب سے دیکھنے کا موقع ملا لیکن ہمارے مقامی اداروں خصوصاً یہ مخدوم اردو اسکول اور اردو ہائی اسکول و جونیر کالج جالنہ میں جو تعلیم وتربیت نیز انتظامی امور اور ڈسپلن کا اعلیٰ معیار، اوربچوں کی کثیر تعداد دیکھنے کو ملی اس سے یک گونہ خوشی محسوس ہوتی ہے،آپ نے مزید طلباء وطالبات کو ان کی تعلیمی اعتبار سے بہتر کارکردگی پر خدمات کی سراہنا کی اور طلباء و طالبات کو خوب دعاؤں سے نوازا، انھوں نے اپنے خطاب میں مزید کہا کہ علم ایک روشنی ہے اور جہالت ایک تاریکی ہے۔ اس قسم کے ادارے تاریکی میں چراغ کا کام کرتے ہیں۔

  محمد افتخار الدین صاحب نے بھی اپنے تدریسی اسٹاف کی تعلیمی خدمات و جدوجھد کی ہمت افزائی کی اور بچوں کوان کی بہترین تعلیمی مظاہرہ پر انہیں مبارکباد دی،

محمد ایوب خان نے اپنی صدارتی تقریر میں حاجی مخدوم اردو پرائمری اسکول کی موجودہ تعلیمی ترقی اور بچوں کے اعلی تعلیمی معیار پر جذباتی انداز میں خوشی ومسرت کا اظہار کیا، اور اپنی جانب سے انہیں انعامات سے نوازا،

اس سے پہلے ادارے کے روحِ رواں جناب محمد افتخار الدین صاحب اور اسکول کے اساتذہ کی جانب سے الحاج محمد قاسم اعجاز صدیقی کا امسال اپنی والدہ محترمہ اور اپنی اہلیہ محترمہ کے فریضہ حج کی سعادت حاصل کرنے پر چادر شال اور گلپوشی کے ذریعہ پرتپاک نہایت جذباتی انداز میں استقبال کیا گیا،

اخیر میں حافظ عبد السلام قریشی امام وخطیب مسجد باغبان کی دعا پر یہ جلسہ ختم ہوا،

 پروگرام کو کامیاب اور مرتب انداز میں چلانے اور نظامت کی ذمہ داری جناب محمد قاسم اعجاز صدیقی نے نبھائی

نیز محمد اشفاق سر ہیڈ ماسٹر صاحب نے مہمانان گرامی کا استقبال بھی کیا اور ان کے اس اجلاس میں تشریف لے آنے کا شکریہ بھی ادا کیا،

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں

Post Bottom Ad

Responsive Ads Here

Pages