src='https://pagead2.googlesyndication.com/pagead/js/adsbygoogle.js?client=ca-pub-2927126055114474'/> - مہاراشٹر نامہ

Breaking

Home Top Ad

Responsive Ads Here

Post Top Ad

Responsive Ads Here

منگل، 17 اکتوبر، 2023

 






ب




پونے : ٹینکر کی زد آکر ساڑھے تین سالہ جڑواں بہنیں ہلاک حادثے کا دل دہلا دینے والا ویڈیو وائرل






پونے: مہاراشٹر کے پونے ضلع میں ایک دل دہلا دینے والا حادثہ پیش آیا۔ واضح رہے کہ پونے کے وشرانت واڑی میں مکند راؤ امبیڈکر چوک کے پاس سے گزر رہے ایک پیٹرول ٹینکر نے  تو وہیلر کو زوردار ٹکر ماری۔ ٹینکر کی ٹکر اس قدر زوردار تھی موٹر سائیکل پر سوار دونوں بہنیں ٹینکر کی زد میں آکر جاں بحق ہوگئیں۔ اس بھیانک حادثے میں ٹینکر تلے کچل کر ہلاک ہوئے والی جڑواں  بہنیں محض ساڑھے تین سال کی تھیں۔  بچیوں کی والدہ کی حالت تشویشناک ہے جبکہ والد معمولی زخمی ہیں۔  حادثے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہی ہے۔  حادثہ اتنا دلخراش ہے کہ دیکھ کر ہر کسی کا دل کانپ اٹھے گا۔  دونوں زخمیوں کو اسپتال میں داخل کرایا گیا ہے۔  اس حادثے کے بعد علاقے میں خوف و ہراس کا ماحول ہے۔


ویشرانت واڑی پولیس نے اس معاملے میں ٹینکر ڈرائیور پرمود رام لال یادو، عمر 27 ( اتر پردیش)   کو حراست میں لیا ہے۔  حادثہ پیر کی صبح تقریباً 5:50 بجے پیش آیا۔  حادثے میں دو لڑکیوں کی موت کے بعد شہر میں بھاری گاڑیوں کی لاپرواہی اور تیز رفتاری کا معاملہ ایک بار پھر کھل کر سامنے آیا ہے۔


حادثے کا شکار ہونے والی جڑواں لڑکیوں کے نام ساکشی اور شردھا تھے۔  دونوں جڑواں تھیں اور ان کی عمر ساڑھے تین سال تھی۔  پونے کے بھوساری علاقہ کے ساکن اور مہلوکین کے والد ستیش کمار جھا (عمر 40) بھی زخمی  ہے۔  اس حادثہ میں لڑکیوں کے ماں کرن ستیش کمار جھا (عمر 38 سال) شدید زخمی ہوگئیں۔  اس حادثے کے بعد پولیس نے جڑواں بہنوں کی لاشوں کو سسون اسپتال بھیج دیا ہے اور زخمیوں کو علاج کے لیے داخل کرایا گیا ہے۔

حادثے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہی ہے۔  یہ دیکھ کر کسی کا بھی دل دہل جائے گا۔  ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ کس طرح ٹینکر نے موٹر سائیکل پر سوار لڑکیوں اور ان کی والدہ کو کچل دیا۔

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں

Post Bottom Ad

Responsive Ads Here

Pages