src='https://pagead2.googlesyndication.com/pagead/js/adsbygoogle.js?client=ca-pub-2927126055114474'/> 7/11ممبئی لوکل ٹرین بم دھماکہ معاملہ: پھانسی کی سزاؤں کی تصدیق پر بحث کرنے کے لئے استغاثہ نے عدالت سے وقت طلب کیا - مہاراشٹر نامہ

Breaking

Home Top Ad

Responsive Ads Here

Post Top Ad

Responsive Ads Here

بدھ، 11 اکتوبر، 2023

7/11ممبئی لوکل ٹرین بم دھماکہ معاملہ: پھانسی کی سزاؤں کی تصدیق پر بحث کرنے کے لئے استغاثہ نے عدالت سے وقت طلب کیا

 






7/11 ممبئی لوکل ٹرین بم دھماکہ معاملہ : پھانسی کی سزاؤں کی تصدیق پر بحث کرنے کے لئے استغاثہ نے عدالت سے وقت طلب کیا



 12/اکتوبر کی بجائے اب 20/ اکتوبر کو استغاثہ بحث کا آغاز کریگا




ممبئی11/ اکتوبر : 7/11 ممبئی لوکل ٹرین بم دھماکہ معاملے میں آج پھر اس وقت نیا موڑ آگیا جب استغاثہ نے عدالت سے یہ گذارش کی کہ وہ بحث کرنے کے لیئے ابھی مکمل تیارنہیں لہذااسے مزید کچھ دنوں کی مہلت دی جائے تاکہ وہ تیار کرسکے۔ خصوصی سرکاری وکیل اے چملکر نے عدالت کو بتایا کہ شیڈول کے مطابق کل یعنی کے 12/ اکتوبر سے استغاثہ کو بحث کا آغاز کرنا تھا لیکن ابھی ان کی تیار ی مکمل نہیں ہوئی ہے نیز ٹرائل کورٹ کا ریکارڈ بہت زیادہ ہونے کی وجہ سے انہیں تیار ہونے میں وقت لگ رہا ہے لہذا عدالت کل کی ہونے والی سماعت ملتوی کرے۔ ملزمین کی نمائندگی کرتے ہوئے ایڈوکیٹ ڈاکٹر یوگ موہیت چودھری نے عدالت کو کہا کہ استغاثہ کے وقت طلب کرنے پر انہیں ا عتراض نہیں ہے، عدالت انہیں تیاری کرنے کے لیئے وقت دے سکتی ہے۔
 اسی درمیان بامبے ہائی کو رکنی بینچ کے جسٹس نتن سامبرے اور جسٹس این آر بو رکر نے استغاثہ کی درخواست کو قبول کرتے ہوئے معاملے کی سماعت 20/ اکتوبر سے شروع کیئے جانے کا حکم جاری کیا۔ گذشتہ کل ہی ہائی کورٹ نے زبانی طور پر کہا تھا کہ وہ ملزمین کی یہ درخواست کہ دوران سماعت انہیں عدالت میں پیش کیا جائے قبول کرنے کے حق میں نہیں ہے نیزسماعت کے دوران ملزمین کو بذریعہ ویڈیو کانفرنسنگ عدالت میں پیش کیا جائے گا۔
 آج دوران سماعت عدالت میں جمعیۃ علماء مہاراشٹر(ارشد مدنی) قانونی امداد کمیٹی کی جانب سے سینئر ایڈوکیٹ ڈاکٹر یوگ موہیت چودھری، ایڈوکیٹ شریف شیخ، ایڈوکیٹ عبدالوہاب خان، ایڈوکیٹ انصار تنبولی، ایڈوکیٹ گورو بھوانی، ایڈوکیٹ ادتیہ مہتا، ایڈوکیٹ حفیظ، ایڈوکیٹ اعجاز شیخ و دیگر موجود تھے۔
 واضح رہے کہ خصوصی مکوکا عدالت کے جج وائی ڈی شندے نے ممبئی لوکل ٹرین بم دھماکہ کا فیصلہ سناتے ہوئے پانچ ملزمین احتشام قطب الدین صدیقی، کمال انصاری، فیصل عطاء الرحمن شیخ، آصف بشیر اور نوید حسین کو پھانسی اور 7/ ملزمین محمد علی شیخ، سہیل شیخ، ضمیر لطیف الرحمن، ڈاکٹر تنویر، مزمل عطاء الرحمن شیخ،ماجد شفیع، ساجد مرغوب انصاری کو عمر قید کی سزا سنائی تھی جبکہ ایک ملزم عبدالواحد دین محمد کو باعزت بری کردیا تھا۔ بامبے ہائی کورٹ ایک جانب جہاں ریاستی حکومت کی جانب سے داخل کنفرمیشن اپیلوں پر سماعت کریگی وہیں تمام ملزمین کی جانب سے نچلی عدالت کے فیصلہ کے خلاف داخل اپیلوں پر سماعت کریگی۔ پھانسی کی سزا پانے والے کما ل انصاری کا کرونا کے دوران ناگپور سینٹرل جیل میں انتقال ہوگیا تھا۔

 

 

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں

Post Bottom Ad

Responsive Ads Here

Pages