src='https://pagead2.googlesyndication.com/pagead/js/adsbygoogle.js?client=ca-pub-2927126055114474'/> بیٹیوں کو زندہ درگور کرنے سے بچا کر گود میں پہنچانے والے ہمارے نبی ﷺ :عالمہ اشرف النساء کا اظہار خیال۔ - مہاراشٹر نامہ

Breaking

Home Top Ad

Responsive Ads Here

Post Top Ad

Responsive Ads Here

ہفتہ، 30 ستمبر، 2023

بیٹیوں کو زندہ درگور کرنے سے بچا کر گود میں پہنچانے والے ہمارے نبی ﷺ :عالمہ اشرف النساء کا اظہار خیال۔

 






بیٹیوں کو زندہ درگور کرنے سے بچا کر گود میں پہنچانے والے ہمارے نبی ﷺ :عالمہ اشرف النساء کا اظہار خیال۔



 جلگاؤں: (عقیل خان بیاولی) انجمن الخدمت خلق کے زیر اہتمام کے کے اردو گرلز ہائی اسکول اینڈ جونیئر کالج میں سیرت النبی و تقسیم انعامات کے پروگرام عالمہ اشرف النساء اہلیہ مفتی افضل خان کی صدارت میں اختتام پذیر ہوا، اس موقع پر اپنے صدارتی خطاب میں موصوفہ نے طالبات کو حضور اکرم محمد صلی الله عليه وسلم کی تعلیمات میں سے آپ سلم کے اخلاق حسنہ اور آپ کی سماجی زندگی  پر روشنی ڈالتے ہوئے کہا کہ ہر دور میں اللہ کے نبی کے اخلاق ہی مشعل راہ ثابت ہونگے اور کہا کہ آپ کی بعثت سے پہلے بیٹیوں کو زندہ در گور کیا جاتا تھا آپ نے دنیا کو سکون کی سانس دلائی اور جہالت کی تاریکیوں سے نکال کر علم کے اجالوں سے نوازہ نیز نکاح کو آسان کرنا ، خواتین کا پردہ کرنا اور غیر مذہبی رسومات سے پرہیز کرنا کی طرف متوجہ کیا۔ صدر مدرسہ  تنویر جہاں شیخ نے اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ زمانہ جاہلیت میں خواتین کو کمتر سمجھا جاتا تھا لیکن آپ صلی اللہ علیہ وسلم کی بعثت کے بعد خواتین کی حالت زار کو بہتر کیا اور خواتین کو معاشرے میں باوقار مقام اور حقوق عطا کیے۔  تمہیدی کلمات  حوریہ شیخ نے ادا کئے جماعت نہم  کی طالبہ ام کلثوم نے تلاوت قرآن پاک کیا، آیات کا ترجمہ جماعت یاذ دہم  کی اربینہ مشتاق نے پیش کئے ۔نہم  کی طالبہ مصباح سکندر کھاٹک اور ساتھیوں نے حمد پڑھی اور ششم جماعت کی طالبات زنیرہ شاہد خان اور ساتھی نے نعت خوانی کیں۔ سیرت النبی پر تقریر میں جماعت نہم الف کی طالبہ حریم فاطمہ ان کے بعد مکالمہ جماعت یاذ دہم کی طالبہ شینم جاوید اور نہم ب کی طالبہ مصیرہ وسیم نے پیش کیا۔  یاذ دہم سے ارم اسلم خان اور ہشتم ب سے شاکیرہ التمش باغبان نے نعت پاک پیش کیں، اسی طرح نہم ب کی طالبہ گلفشہ شیخ اور جماعت پنجم سے مصیرہ بی محمد رضوان نے تقاریر پیش کئے۔ اسی کے ساتھ معہد ملت کے امتحان میں نمایاں کامیابی حاصل کرنے والی 8 طالبات کو عمدہ انعامات بدست صدر صاحبہ ، صدر مدرسہ اور ماتا پالک سنگھ کمیٹی کے کارکنان کے ہاتھوں دیئے گئے۔  پروگرام میں حمد خوانی ،نعت مبارکہ ، تقاریر پیش کرنے والی طالبات کو بھی حوصلہ افزائی اور عمدہ کارکردگی کے عوض انعامات سے نوازا گیا ۔  پروگرام کو کامیاب بنانے کے لیے شعبہ ثقافت کی استانیہ نازیہ شیخ اور رضوانہ سید نے محنت کی اور جماعت یاذ دہم کی حوریہ خلیل شیخ اور ارم اسلم خان نے عمدہ نظامت کیں۔

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں

Post Bottom Ad

Responsive Ads Here

Pages