افسوس جلوس عید میلاد النبیﷺ میں اکثر وبیشتر اعمال خلاف شریعت محمدیہﷺ کیا جانا ایک لمحۂ قکریہ ۔۔۔۔۔
(تحریر برائے اصلاح)
✒️ اعجاز شاھین مالیگاؤں
شہر عزیز مالیگاؤں کے تمام ہی مکاتب فکر کے علماء کرام ، ائمہ کرام اور مخلص سرکردہ شخصیات سے مؤدبانہ گزارش ہے کہ ہر قسم کے جلسے ، جلوس اور پروگرام وغیرہ میں نوجوانوں اور ہلڑ بازی کرنے والوں کو کنٹرول میں رکھتے ہوئے انہیں شامل کرنے کی کوشش کریں
جشن عید میلاد النبی صلی اللہ علیہ وسلم کے تقریباً دیڑھ گھنٹہ سے زائد کی مسافت والا جلوس میں لاکھ منع کرنے کے باوجود اکثر وبیشتر اعمال شریعت محمدیہ صلی اللہ علیہ وسلم کے خلاف کیا جانا اور جلوس کے اختتام پر کھلم کھلا غلطیوں کی طرف نشان دہی نہیں کرنا کافی افسوس کا مقام ہے ۔
آخر ان نوجوانوں کو ، ہلڑ بازی کرنے والوں کو کس نے اجازت دی ہے کہ من مانی طور سے ڈی جے کا استعمال کریں ، بیہودہ قسم کے نعروں کا استعمال کریں ، نمازوں اور مساجد کا خیال نہ رکھتے ہوئے جانوروں جیسی حرکتیں اور آوازیں نکال کر مسلسل نعرے لگانا اشعار وغیرہ پڑھنا
کل تیرہ ربیع الاول کو نکلنے والا جلوس یقناً کئی لحاظ سے تاریخی ثابت ہوا مگر ۔۔۔۔ برادران وطن کے تہوار کے پیش نظر دوسرے دن جلوس جشن عید میلاد النبی صلی اللہ علیہ وسلم کا اہتمام کیا گیا ، ہمارے ہی مسلمان بھائیوں ، مسلم اکابرین کے خلاف دل آزاری والے غیر مناسب نعرے اور اشعار گا گا کر پڑھے گئے ۔ اکابرین جلوس کے کئی دنوں پہلے سے منع کرنے کے باوجود ڈی جے ساؤنڈ ، اوم سائی آڈیو جیسے ڈی جے کا استعمال کیا گیا جس کے اوپر کی ناجائز اور نازیبا تصاویر کو بھی ڈھانکنا گوارہ نہیں کیا گیا ۔
گلی کوچوں ، چوک چوراہوں پر عورتوں ، نوجوان لڑکیوں کا ہجوم اکٹھا ہونا اور فیشن کے طور پر نوجوان لڑکیوں نے اپنے موبائل سے علمائے کرام ، مردوں اور نوجوانوں کا مسلسل ویڈیوز بنانا ،
حد تو اس بات کی ہوئی کہ ترقی کے نام پر نائٹروجن گیس سلینڈر کے ذریعے توپ نما پائپ سے رنگین کاغذ کے ٹکڑوں کا ہوا میں ایک مخصوص آواز کے ساتھ بکھیرنا ۔ ایسے نہ جانے کتنے اور کارنامے انجام دیئے گئے ہوں گے جو کہ قرآن و حدیث کے سراسر خلاف ہیں مگر ۔۔
جلوس عید میلاد چوک چوراہوں کے علاوہ شہر کی گلیوں سے بھی گزرا ۔ جہاں پردہ نشین مائیں ، بہنیں جو کہ جمعہ کا دن ہونے کی وجہ سے گھروں میں ذکر و اذکار ، تلاوت قرآن مجید اور نمازوں کا اہتمام میں مشغول تھیں ۔ بچوں کے علاوہ گھروں میں مہینوں سے پڑے ہوئے مریضوں کے دلوں سے کوئی حال پوچھے کہ ان پر ڈیڑھ گھنٹے کا پریڈ کس طرح سے گذرا ہوا ہوگا ۔
تو کیا آئندہ سے ہم ان تمام باتوں کا خیال رکھیں گے ؟
اے اللّٰہ ہمیں صحیح طریقے سے قرآن وسنت پر عمل پیرا ہونے کی توفیق عطا فرما ۔ ہمارے اندر اتحاد پیدا فرما ۔ ہر لحاظ سے ہماری مدد فرما ۔ امت مسلمہ کے حالات کو ساز گار بنا دے آمین یا رب العالمین ۔
سلام اس پر کہ جس نے بے بسوں کی دستگیری کی ۔۔۔۔ سلام ہے فخر موجودات، فخر نوح انسانی ۔۔۔۔ تیری صورت ، تیری سیرت ، تیرا نقشہ ، تیرا چلنا ، تبسم گفتگو بندہ نوازی کلکتے شانی
تیرا در ہو میرا سر ہو میرا دل ہو تیرا گھر ہو ۔
تمنا مختصر کی ہے اگر تمہید کے مانند
صل اللہ علیہ وسلم
کوئی تبصرے نہیں:
ایک تبصرہ شائع کریں