src='https://pagead2.googlesyndication.com/pagead/js/adsbygoogle.js?client=ca-pub-2927126055114474'/> فدائے ملت انگلش اسکول پونے میں یوم اساتذہ کا کامیاب پروگرام - مہاراشٹر نامہ

Breaking

Home Top Ad

Responsive Ads Here

Post Top Ad

Responsive Ads Here

بدھ، 13 ستمبر، 2023

فدائے ملت انگلش اسکول پونے میں یوم اساتذہ کا کامیاب پروگرام

 




ا




اساتذہ کے کاموں کی جتنی تعریف کی جائے کم،وہ بچوں کے بہترین مستقبل کے معمار: ڈی سی پی وکرانت دیشمکھ



فدائے ملت انگلش اسکول پونے میں یوم اساتذہ کا کامیاب پروگرام



پونے :  اساتذہ ایک طالب علم کو بنانے،اسے سنوارنے اور اس کو تعلیم کے زیور سے آراستہ کرنے کیلئے اپنی انتھک محنتیں کرتے ہیں۔اساتذہ کی جتنی تعریف کی جائے کم ہیں۔ یہ بچوں کے بہترین مستقبل کو بنانے کا کام کرتے ہیں,ان کے بہترین اور خوبصورت مستقبل کے معمار ہیں۔اچھی تعلیم اور اعلیٰ اخلاق کو سکھانے میں اساتذہ کا اہم رول ہوتا ہے۔ماں باپ کے بعد اساتذہ ہی بچوں کے ماں باپ ہوتے ہیں۔ان خیالات کا اظہار مدرسہ جامعۃ الصالحات کونڈوہ پونہ کے زیر اہتمام جاری فدائے ملت انگلش اسکول کے یوم اساتذہ کے پروگرام میں ڈی سی پی زون 5جناب وکرانت دیشمکھ نے کیا۔آپ نے مزید کہا کہ آج15/سال بعدٹیچرس ڈے کے پروگرام کو دیکھ کر مجھے اپنے اسکول کی یاد تازہ ہوگئی۔انہوں نے اپنے اساتذہ کرام کی خدمت کو یاد کرتے ہوئے ان کی خدمات کو سلام پیش کیا۔ فدائے ملت انگلش اسکول کے اساتذہ کو بھی یوم اساتذہ کی مبارکباد پیش کی اور اسکول کے طلباء وطالبات،اسکول کی عمارت اور دیگر انتظامات کا جائزہ لیا اور مسرت کا اظہار فرمایا۔ اس موقع پر اسکول کے طلباء وطالبات کے ذریعہ پیش کئے گئے پروگرام کی بھی تعریف کی۔قبل از اسکول کے چیئرمین قاری محمد ادریس نے آئے ہوئے مہمانوں کا استقبال کیااور مہمانِ خصوصی وکرانت دیشمکھ ڈی سی پی زون 5اورانسپکٹر سنتوش سوناؤنے صاحب کی خدمت میں شال،پھول، مومنٹو اورامتیازی تمغہ پیش کیا۔آپ نے اسکول کاتعارف بھی پیش کیااوراساتذہ کرام کی خدمات بھی بتائی، اساتذہ کرام کو اس مو قع پر مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ استاد کا مقام بہت اعلیٰ ہیں۔اس لئے اپنے پیشے کا خیال رکھتے ہوئے پوری امانت دار کے ساتھ بچوں کی بہترین تعلیم اور ان کی تربیت پر خاص توجہ ودھیان دیں۔معلم انسانیت حضر ت محمد ﷺ کی زندگی کو اپنے لئے نمونہ بناتے ہوئے اپنے طلبا ء وطالبات کو بہترین اعلیٰ اخلاق سکھائیں اور ان کے روشن مستقبل کے معمار بنیں۔مہمان خاص جناب سنتوش سوناؤنے، سینئر پولیس انسپکٹر کونڈوہ پولیس اسٹیشن نے بھی اس موقع پر اپنے خیالات پیش کئے اور اساتذہ کرام کی خدمات کو بیان کرتے ہوئے کہا کہ آج ہم جو کچھ بھی ہے اپنے استاد کی وجہ سے ہے اگر انہوں نے ہمیں اس قابل نہ بنایا ہوتا تو آج میں آپ کے سامنے اس طرح کھڑا ہو کر بات نہیں کر سکتا تھا میں اساتذہ کی خدمات کو یاد کر تا ہوں اور آپ سبھی کو یوم اساتذہ کی مبارکباد پیش کرتا ہوں۔ اس موقع پر مظہر منیار صدراحد فاؤنڈیشن،محمد یوسف زکاتی جنرل سیکریٹری جمعیۃ علماء پونہ،نگرسیوک ایڈوکیٹ حاجی عبدالغفور پٹھان،حافظ محمد شعیب انصاری انچارج فدائے ملت انگلش اسکول،پروفیسر ظہیر انعامدار وغیرہ نے بھی اپنے خیالات کا اظہار فرمایا۔ اسکول کے چئیرمین،منجمینٹ، طلباء وطالبات اور انکے سرپرستوں کی جانب سے اسکو ل کے ٹیچرس،مسجد مکتب کے اساتذہ اور خادمین کی خدمات کا اعتراف کرتے ہوئے انہیں انعام واکرام سے نوازا گیا۔معلوم ہو  اسکول کے اساتذہ نے  چئیرمین قاری محمد ادریس کو اپنا بہترین استاذمانتے ہوئے اور ان کی تعلیمی خدمات کو تسلیم کرتے ہوئے قاری صاحب کو مایہ ئ ناز استاذ کا تمغہ،مونٹو اورسرٹفیکٹ ڈی سی پی کے ہاتھوں نوازا۔ سماجی کارکن مظہر منیار،انتخاب فراش کو بھی ان کی تعلیمی خدمات پرسرٹفکیٹ پیش کیا گیا۔نوجوان صحافی میرا بھارت ٹائمز نیوز پیپراور وائس آف میڈیا پونے کے سیکریٹری اظہر بابا قادری کو بھی اس موقع پر ان کی صحافتی خدمات کے عوض بہترین تمغہ وسرٹفیکٹ پیش کیا گیا۔ اس موقع پرتسلیم احمد انصاری، پروفیسر مبارک جمعدار، نگرسیوک ایڈوکیٹ عبدالغفور پٹھان،پرکاش پتنگے،پروفیسر انیس برادار،قاری شمشیر،مفتی احمد حسین قاسمی،مولانا صادق مظاہری،افتخار احمد،طاہر انصاری،اسعد انصاری،محمد یوسف زکاتی،عثمان قادری مدیر میرابھارت ٹائمز پیپر،مولانا شمیم،حافظ حذیفہ،مظہر منیار،نسیم بھائی،انتخا ب فراش،ہارون انصاری،قاری طیب،حبیب شیخ، اسکول کے طلباء وطالبات کے سرپرست،اسٹاف،اسکول ٹیچرس وغیرہ بڑی تعداد میں موجود تھے۔مفتی احمد کی دعا پر پروگرام کا اختتام ہوا۔

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں

Post Bottom Ad

Responsive Ads Here

Pages