اقراء ایچ جے تھیم کالج میں مضمون نویسی مقابلہ کا انعقاد
جلگاؤں (عقیل خان بیاولی) اقراء ایجوکیشن سوسائٹی کے زیر اہتمام ایچ جے تھیم کالج اف ارٹس اینڈ سائنس مہرون جلگاؤں کے شعبہ اردو کی جانب سے"مقابلہ مضمون نویسی" انعقاد پروفیسر ڈاکٹر کہکشاں انجم کی نگرانی و رہنمائی عمل میں آیا۔ جس میں کثیر تعداد میں طلبہ نے حصہ لیا ۔ مقابلہ مضمون نویسی کے لیے درج ذیل عنوانات منتخب گئے تھے۔
1."لڑکیوں کی تعلیم سے معاشرہ دگنی ترقی کرتا ہے".
2۔" بد عنوانی سے نجات کیسے ممکن ہے" ؟
3۔ "بڑھتی ہوئی مہنگائی کے شہریوں پر اثرات"
سینئر پروفسر ابراہیم پنجاری ، اور انچارج پرنسپل ڈاکٹر چاند خان نے طلباء و طالبات کو مبارک باد پیش کرنے کے ساتھ ساتھ آرگنائزر کی بھی حوصلہ افزائی کی ۔اس موقع پر آرگنائزر نے اظہار خیال فرماتے ہوئے کہا کہ اس طرح کے پروگراموں سے طلباء و طالبات میں ذوق مطالعہ، تحریری صلاحیتوں اور تخیلی صلاحیتوں کو پرواز ملتی ہے۔ کامیابی کے لئے شعبہ کے اراکین نے محنت کیں۔
کوئی تبصرے نہیں:
ایک تبصرہ شائع کریں