src='https://pagead2.googlesyndication.com/pagead/js/adsbygoogle.js?client=ca-pub-2927126055114474'/> سعودی عرب کے ولی عہد محمد بِن سلمان کی توحید پرستی - مہاراشٹر نامہ

Breaking

Home Top Ad

Responsive Ads Here

Post Top Ad

Responsive Ads Here

منگل، 12 ستمبر، 2023

سعودی عرب کے ولی عہد محمد بِن سلمان کی توحید پرستی

 








سعودی عرب کے ولی عہد محمد بِن سلمان کی توحید پرستی




دنیا کے تمام بڑے بڑے لیڈروں کے علاوہ تُرکیہ کے صدر رجب طیّب اردوگان نے بھی دہلی میں راج گھاٹ پر مہاتما گاندھی کی قبر پر حاضری دی، جُھک کر گلہاۓ عقیدت پیش کیے اور ایک منٹ کی خاموشی بھی اختیار کی

لیکن، لیکن

شہرِ رسول کے محافظ، حرمین شریفین کے نگہبان اور توحید کے علمبردار سعودی عرب کے ولی عہد محمد بِن سلمان نے اِس غیر اسلامی عمل میں شرکت نہیں کی، محمد بِن سلمان نے دنیا کے بڑے بڑے لیڈروں اور عالمی طاقتوں کے حکمرانوں کے ساتھ بڑے ملک کی بڑی شخصیت کی قبر پر حاضری کے بجاۓ توحید اور اسلام کو فوقیت دی، اِسی طرح سے متحدہ عرب اِمارات کے صدر بھی اِس عمل میں شریک نہیں ہوۓ


یاد رکھنا! یہ کوئی معمولی بات نہیں ہے، بلکہ بہت بڑی اور قابلِ تعریف بات ہے، لیکن سعودی عرب کے مخالفین کو یہ عمل بھی دِکھائی نہیں دے گا، کیوں کہ اُنھیں سعودی عرب اور اُن کے حکمرانوں سے بڑا تعصب ہے، اگر یہی عمل رجب طیب اردوگان کرتا تو ایک سمیع اللہ خان صاحب اور ایک جماعتِ اسلامی کے ندوی صاحب و دیگر بعض لوگ اردوگان کو خلیفۃ المسلمین کی سرٹیفکیٹ دے چکے ہوتے


قارئینِ کرام! سعودی عرب کے حکمران توحید پر باقی رہتے ہوۓ محض اللہ کی خوشنودی کے لیے خدمات انجام دیتے ہیں، یہی وجہ ہے کہ اللہ تعالیٰ نے اُن کو عالمی سطح پر عزت اور شہرت سے نوازا ہے.الحمدللہ


ڈاکٹر محمد وسیم 

نئی دہلی

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں

Post Bottom Ad

Responsive Ads Here

Pages