مریضوں کا سترہواں قافلہ بذریعہ 2 وینگر ایس ایم بی ٹی ہاسپٹل گھوٹی روانہ
جمعیتہ علماء مدنی روڈ کے زیر اہتمام گذشتہ کئی سالوں سے صدر جمعیتہ علماء مدنی روڈ حضرت مولانا مفتی محمد اسماعیل قاسمی صاحب کی ایماء پر طبی میدان میں قابل ذکر خدمات انجام دینے کا سلسلہ جاری ہے ہر ہفتہ بذریعہ وینگر موتیا بند کے مریضوں کو ایس ایم بی ٹی ہاسپٹل روانہ کیا جاتا ہے آج بروز منگل مورخہ 12 ستمبر 2023 بذریعہ 2 وینگر جمعیت طبی امداد کمیٹی کے کنویر سہیل ماسٹر کی سربراہی میں مردوخواتین مریضوں کا سترہواں قافلہ گھوٹی کے ایس ایم بی ٹی ہاسپٹل روانہ کیا گیا ۔ اس قافلے میں موتیا بند کے علاوہ دیگر امراض میں مبتلا مریض بھی شامل تھے ۔ 31 اگست 2023 گھوٹی کے ایس ایم بی ٹی ہاسپٹل میں عظیم الشان مہا میڈیکل کیمپ کی معیاد ختم ہونے کے باوجود حضرت مولانا مفتی محمد اسماعیل قاسمی صاحب کی خصوصی درخواست پر صرف مالیگاؤں شہریان کے لئے مزید کچھ دنوں تک آروگیہ سادھنا اسکیم کے تحت علاج و معالجہ جاری رہے گا ۔ لہذا شہریان اس سنہری موقع سے استفادہ کریں اس قسم کی گزارش جمعیتہ علماء مدنی روڈ نے کی ہے ۔ اس موقع پر،، سہیل ماسٹر، عبیدالرحمان سیوک،، ذیشان احمد صاحبان حاضر تھے
کوئی تبصرے نہیں:
ایک تبصرہ شائع کریں