پروفیسر ڈاکٹر چاند خان مثالی معلم اعزاز سے سرفراز۔
جلگاؤں (عقیل خان بیاولی) اقراء ایجوکیشن سوسائٹی جلگاؤں کے زیر اہتمام ایچ جے تھیم کالج آف آرٹس اینڈ سائنسز کے فزیکل ڈائریکٹر و انچارج پرنسپل ڈاکٹر چاند خان کو مثالی معلم کے اعزاز سے نوازہ گیا۔ اس "مثالی معلم" تقریب کا انعقاد شیو سینا، سردار ولبھ بھائی پٹیل ملٹی پرپز ڈیولپمنٹ انسٹی ٹیوشن، روٹری کلب آف جلگاؤں سینٹرل کے باہمی اشتراک سے کیا گیا تھا۔
پروگرام میں پروفیسر بچهاؤ، مسٹر وشنو بھنگالے، ڈاکٹر اے جی بھنگالے ڈاکٹر اسنیہل پھیگڑے، پرنسپل وارکے، بلاک ایجوکیشن آفیسر خلیل شیخ وغیرہ موجود تھے۔ ایوارڈ ملنے پر اقراء ایجوکیشن سوسائٹی کے صدر عبدالکریم سالار، نائب صدر پرنسپل ڈاکٹر اقبال شاہ، سیکرٹری اعجاز ملک کے علاوہ اراکین و عہدیداران اقراء، تمام تدریسی و غیر تدریسی عملہ نے بھی ڈاکٹر چاند خان کو دلی مبارک باد پیش کرتے ہوئے مستقبل کی نیک خواہشات کا اظہار کیا۔۔
کوئی تبصرے نہیں:
ایک تبصرہ شائع کریں