سید نیاز علی فاؤنڈیشن کے زیر اہتمام "ایک گمشدہ شہید"کا انعقاد ۔
جلگاؤں (عقیل خان بیاولی)شہر کے سماجی فلاحی ادارے" سید نیاز علی فاؤنڈیشن" کے زیراہتمام عظیم شہید وطن پرم ویر عبدالحمید کی یوم شہادت پر ایک تقریب کا انعقاد الحاج لقمان منصوری کی صدارت میں منعقد ہوا جس کا افتتاح الحاج سراج الدین شیخ کے دست مبارک سے ہوا اس موقع پر موصوف اور ان کے ساتھیوں کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے ادارہ کے روح رواں ایاز علی سید نے عظیم شہید وطن کی دلیری بہادری کے کارنامے پیش کرتے ہوئے کہا کہ اس شہید وطن نے آخری سانس تک دشمنوں کا مقابلہ دلیری سے کیا 1965کی بھارت پاک جنگ میں دشمن ملک نے ہمارے خیم کرن سیکٹر پر حملہ کر دیا تھا اس حملہ کا ہمارے جوانوں نے منہ توڑ جواب دیا تھا تنہا عبدالحمید نے دشمن ملک کا ڈٹ کر مقابلہ کرتے ہوئے وطن کی کامیابی میں کلیدی کردار ادا کیا اور شہید ہوگۓ مگر یہ عظیم شہید وطن اب تاریج کے صفحات سے گم ہوتا نظر آ رہاہے اس لۓ اس عظیم سپاہی کی یاد میں ایک گمشدہ شہید وطن کے عنوان سے تقریب کا انعقاد کیا گیا اس موقع پر الحاج یوسف علی الحاج عبدالستار شیخ، جاوید احمد بطور مہمانان خصوصی موجود تھے کامیابی کے لئے ادارہ کے عہدیداران و اراکین نے محنت کیں۔
کوئی تبصرے نہیں:
ایک تبصرہ شائع کریں