بھیونڈی میں عید میلاد النبی کے جلوس میں جان لیوا حادثہ۔ ایک ہلاک، 3 زخمی
بھیونڈی(وفا ناہید) آج 29 ستمبر 2023 کو بھیونڈی میں عید میلاد النبی کے موقع شانتی نگر سے نکلنے والا جلوس میں جان لیوا حادثہ پیش آیا۔ واضح رہے کہ آج عید میلاد النبی کے پرمسرت موقع پر بھیونڈی اور اطراف کے علاقوں سے جلوس عید میلاد النبی کا انعقاد کیا گیا تھا ۔ اسی ضمن پیرانی پاڑہ سے عاشقان رسولﷺ نے شام کے 5 بجے ایک جلوس نکالا۔ تمام عاشقان رسولﷺ ہاتھوں میں بڑے بڑے جھنڈے اٹھائے نعرے لگاتے عشقِ نبیﷺ میں سرشار گزر رہے تھے ۔ جلوس جب صلاح الدین ایوبی اسکول کے گیٹ پر پہنچا تو پیرانی پاڑہ کا ساکن 20 سالہ اشفاق شیخ کا جھنڈا 21 ہزار ہائی وولٹیج کے تار سے ٹکرایا۔ چونکہ جھنڈا ایک لوہے کی راڈ سے بندھا ہوا تھا ۔ اس لئے بجلی کے تاروں سے ٹکراتے ہی اشفاق کو بجلی کا زوردار جھٹکا لگا اور وہ زمین بوس ہوگیا ۔ اشفاق کے ساتھ 3-4 اور نوجوان تھے۔ جو اس جان لیوا حادثے میں زخمی ہوگئے ہیں۔ حادثہ اتنا خطرناک تھا اشفاق کی جگہ پر ہی موت ہوگئی اور پورے جلوس میں افراتفری مچ گئی۔ لوگ جان بچاکر بھاگنے لگے ۔ جس میں کئی لوگوں کو چوٹیں بھی آئیں ۔ اشفاق کی لاش کو پوسٹ مارٹم کے لیے کے لئے شہر کے اندرا گاندھی میموریل اسپتال لیجایا گیا ۔
عینی شاہدین کے مطابق جلوس میں شریک نوجوان جھنڈے لے جارہے تھے۔ انہیں خبردار کیا گیا تھا کہ امام باڑے کے پاس ہائی ٹینشن کی تاریں ہیں۔ لہذا جھنڈے کی لمبائی کم رکھی جائے اور لوہے کی راڈ کا استعمال نہ کیا جائے ۔ کچھ نوجوان تو مان گئے مگر اشفاق نہیں اور لمبے سے لوہے کی راڈ پر جھنڈا لئے چل پڑا۔ اور یہ جان لیوا حادثہ پیش آیا ۔
کوئی تبصرے نہیں:
ایک تبصرہ شائع کریں