src='https://pagead2.googlesyndication.com/pagead/js/adsbygoogle.js?client=ca-pub-2927126055114474'/> ظالم ماں نے پلاسٹک کی چمٹی سے ناک دبا کر کیا اپنی معصوم بیٹی کا قتل، 2 ماہ بعد گرفتار - مہاراشٹر نامہ

Breaking

Home Top Ad

Responsive Ads Here

Post Top Ad

Responsive Ads Here

بدھ، 6 ستمبر، 2023

ظالم ماں نے پلاسٹک کی چمٹی سے ناک دبا کر کیا اپنی معصوم بیٹی کا قتل، 2 ماہ بعد گرفتار




 ظالم ماں نے پلاسٹک کی چمٹی سے ناک دبا کر کیا اپنی معصوم بیٹی کا قتل، 2 ماہ بعد گرفتار

 


مہاراشٹر کے اکولا میں ایک خاتون نے اپنی پانچ سالہ بیٹی کو قتل کر دیا۔  واقعہ کے منظر عام پر آنے کے بعد پولیس نے ملزمہ خاتون کو گرفتار کر کے مقدمہ کی تفتیش شروع کر دی۔  بتایا جا رہا ہے کہ غصے میں خاتون نے اپنی معصوم بیٹی کی ناک کو چمٹی سے دبا دیا تھا۔ جس کی وجہ سے  اس کا دم گھٹ گیا اور لڑکی کی موت ہو گئی۔


 پولیس نے بتایا کہ یہ واقعہ پوسٹ مارٹم رپورٹ سے سامنے آیا ہے۔  خاتون کے شوہر کی شکایت کے تقریباً دو ماہ بعد ملزمہ ماں کو گرفتار کر لیا گیا۔  روی آملے نے پولیس کو بتایا کہ اس کی بیوی کسی نہ کسی بات پر اس کی ماں سے جھگڑا کرتی تھی۔  جس کے بعد وہ 2019 میں ہنگنا میں کرائے کے مکان میں رہنے لگے۔  2 جون کو 12 بجے کے قریب وہ کھانا کھانے گھر آیا اور اس کی 5 سالہ بیٹی بھی ٹیوشن سے گھر آئی دونوں نے   ساتھ کھانا کھایا اور خوب مستی بھی کی ۔


 اس کے بعد وہ کسی کام سے باہر چلا گیا۔  کچھ دیر بعد اس کی بیوی وجیہ کا فون آیا اور جلد گھر آنے کو کہا۔وہ راستے میں ہی تھا کہ بیوی بیٹی کے ساتھ سروپاچار اسپتال پہنچی۔  جہاں ڈاکٹروں نے جانچ کے بعد اسے مردہ قرار دے دیا۔  پوسٹ مارٹم رپورٹ آنے کے بعد پتہ چلا کہ موت دم گھٹنے سے  بچی کی ہوگئی۔  جس کے بعد پولیس نے معاملے کی جانچ شروع کردی۔


روی آملے نے پولیس کو بتایا کہ اس کی بیوی شادی کے بعد سے ہی جھگڑا کرتی تھی۔  ہمیشہ طلاق کی دھمکیاں دے کر گھر والوں کو تشدد کا نشانہ بناتی تھی۔  بیوی نے پلاسٹک کی چمٹی سے بیٹی کی ناک دبا دی جس سے وہ جاں بحق ہو گئی۔  پولیس نے آئی پی سی کی دفعہ 302 کے تحت مقدمہ درج کر کے وجیہ کو گرفتار کر لیا۔  ملزمہ خاتون نے اپنا جرم بھی قبول کر لیا ہے۔

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں

Post Bottom Ad

Responsive Ads Here

Pages