"زبان و ادب دلوں کو جوڑنے کا ذریعہ ہے" : پرنسپل تنویر جہاں شیخ۔
جلگاؤں (عقیل خان بیاولی) شہر کے معروف تعلیمی ادارہ کے کے اردو گرلز ہائی اسکول و ڈاکٹر شاہین قاضی گرلز جونیئر کالج میں 14ستمبر "قومی زبان ہندی"کا انعقاد پرنسپل تنویر جہاں شیخ کی صدارت میں منعقد ہوا اس موقع پر طالبات نے ہندی زبان سے متعلق معلومات فراہم کرتے ہوئے قومی زبان کی اہمیت کو دوہے،نظم، گیت،اشعار،اور یک بابی ڈراموں کی صورت میں پیش کرکے قومی زبان سے متعلق اپنی لگن و عقیدت کا اظہار کیا ، اپنی صدارتی تقریر میں پرنسپل تنویر جہاں شیخ نے رہنمائی کرتے ہوئے کہا کہ ہر قوم کا اپنا نظام اپنی شناخت ہوتے ہیں' اس لائحہ عمل سے قوم ترقی کرتی ہے اسی طرح اس کی تہذیب ثقافت ادب و زبان بھی ہوتے ہیں ہم مادری صوبائی اور قومی زبان کے ساتھ جتنی زیادہ زبانوں پر مہارت حاصل کروں گے اتنے وسیع اور ماہر بن جاؤگے کیونکہ زبان و ادب دلوں کو جوڑتے ہیں موصوفہ نے قومی زبان ،ہندی زبان کی اہمیت پر بھی روشنی ڈالی شعبہ ہندی کی استانی اسماء شیخ نسرین قادری، مظہرالدین شیخ ،تبریز شیخ نے بھی ہندی زبان کی اہمیت اور قومی زبان کی ضرورت تقاضے اور وطن عزیز جیسے وسیع طول و عرض پر ایک زبان میں قوم کو سمیٹے رکھنے کے لئے کی جانے والی کوششوں سے متعلق معلومات دی ۔اسی کے ساتھ مشتاق بہشتی ،شاہ ذاکر نے بھی رہنمائی کی ۔نظامت حریا خلیل نے کی تو راشدہ التمش باغبان نے رسم شکریہ ادا کیا ۔
کوئی تبصرے نہیں:
ایک تبصرہ شائع کریں