ڈومبیولی میں چار منزلہ عمارت تاش کے پتوں کی طرح منہدم ہوگئی، ایک شخص ہلاک، ایک خاتون کو بچا لیا گیا۔
تھانے (مہاراشٹر) جمعہ کو مہاراشٹر کے تھانے ضلع کے ڈومبیولی ایسٹ علاقے میں چار منزلہ رہائشی عمارت گرنے کے بعد ملبے تلے دب کر ایک 55 سالہ شخص کی موت ہو گئی، جبکہ ایک خاتون کو زندہ بچا لیا گیا۔ ایک شہری اہلکار نے بتایا کہ شہری حکام نے پہلے ہی عمارت کو "خستہ حال اور خطرناک" قرار دے دیا تھا۔
انہوں نے کہا کہ کلیان ڈومبیولی میونسپل کارپوریشن (کے ڈی ایم سی) کے دائرۂ اختیار میں واقع آئرے گاؤں میں واقع 'آدینارائن بھون' شام کو منہدم ہوگیا۔ عمارت میں 44 رہائش گاہیں تھیں اور جمعرات سے اس (عمارت) کے کچھ حصے گرنے کے بعد اسے خالی کیا جا رہا تھا
کے ڈی ایم سی کے سربراہ بھاؤ صاحب ڈانگڑے نے کہا کہ ایسی اطلاعات ہیں کہ دو افراد بیمار ہیں اور ان کے ملبے کے نیچے دبے ہونے کا خدشہ ہے، جبکہ دیگر رہائشیوں کو نکال لیا گیا ہے۔
ڈانگڑے نے نامہ نگاروں کو بتایا، ''50 سال پرانی عمارت کو خطرناک قرار دیا گیا تھا اور اس میں رہنے والے لوگوں کو نوٹس جاری کر کے عمارت خالی کرنے کے لیے کہا گیا تھا۔ بہت سے لوگوں نے عمارت خالی کردی تھی لیکن کچھ عمارت میں واپس آگئے تھے۔
انہوں نے بتایا کہ عمارت کا کچھ حصہ گر رہا تھا اور اسے خالی کرانے کا عمل جمعرات کی شام شروع کیا گیا تھا اور عمارت گرنے کے وقت بھی یہ عمل جاری تھا۔
"یہ ایک غیر قانونی عمارت تھی اور کے ڈی ایم سی نے اسے پہلے ہی خطرناک قرار دے دیا تھا،" ایک اور اہلکار نے مزید کہا کہ راحت اور بچاؤ کی کاروائیاں فائر فائٹرز اور مقامی ڈیزاسٹر مینجمنٹ سیل کے اراکین نے ڈانگڑے اور دیگر سینئر حکام کی نگرانی میں کی تھیں۔
موقع پر موجود ایک اور شہری عہدیدار نے بتایا کہ وارڈ میں 40 عمارتیں ہیں جنہیں خطرناک قرار دیا گیا ہے جبکہ کے ڈی ایم سی کے علاقے میں مختلف زمروں میں ایسی 602 عمارتیں ہیں۔
ایسی عمارتوں پر شہری ادارے کی کاروائی سے متعلق ایک سوال کے جواب میں، ڈانگڑے نے کہا کہ فی الحال ترجیح اس مقام پر تلاش اور بچاؤ کی کاوائیاں کرنا ہے۔
اس سے قبل تھانے میونسپل کارپوریشن کے ڈیزاسٹر مینجمنٹ سیل کے سربراہ یاسین تڑوی نے بتایا کہ عمارت گرنے کی اطلاع ملنے کے بعد تھانے ڈیزاسٹر رسپانس فورس کی ایک ٹیم کو بھی موقع پر بھیجا گیا تھا۔
کوئی تبصرے نہیں:
ایک تبصرہ شائع کریں