حراء انگلش میڈیم اسکول کا لائق تحسین اقدام۔ ٹیچرس ڈے کے موقع اسکول میں گفٹ پر پابندیگفٹ پر پابندی
اساتذہ کو دینے والے تحفوں کی رقم معاشی طور پر کمزور طلبہ کو دی جائے (پرنسپل سید شگفتہ قادری)
مالیگاؤں: سنی دعوت اسلامی مالیگاؤں کے زیرِ اہتمام جاری حراء انگلش میڈیم اسکول اینڈ جونیئر کالج میں گذشتہ سالوں کی روایت کو برقرار رکھتے ہوئے امسال بھی حراء انگلش میڈیم اسکول اینڈ جونیئر کالج مالیگاؤں کی پرنسپل محترمہ سید شگفتہ قادری صاحبہ نے ۵ ستمبر "ٹیچرس ڈے" کے موقع پر اسکول میں زیر تعلیم طلباء و طالبات کے درمیان یہ اعلان کیا کہ ٹیچرس ڈے کے موقع پر بچے اپنے ٹیچرس کے لئے کسی بھی قسم کے تحفے تحائف نا لائیں بلکہ جس رقم سے آپ ہمارے لئے تحفہ لارہے ہو اس رقم کو بچا کر خاموشی کے ساتھ ایسے طالبان علم کو دیں جو معاشی طور پر کمزور ہیں اور اپنے تعلیمی اخراجات برداشت کرنے سے قاصر ہیں ـ اپنے بیان میں پرنسپل صاحبہ نے کہا کہ ہمارے قائد و رہنما مولانا سید محمد امین القادری صاحب (چئیرمین حراء انگلش میڈیم اسکول اینڈ جونیئر کالج مالیگاؤں) اکثر اپنے خطبات میں اس بات کا ذکر کرتے ہیں کہ سرپرست اور والدین اپنے اخراجات کو کم کرتے ہوئے بچوں کے تعلیمی اخراجات پر خرچ کریں۔ مولانا موصوف کی ان بیش بہا قیمتی باتوں پر عمل کرتے ہوئے ہم نے حراء انگلش میڈیم اسکول اینڈ جونیئر کالج مالیگاؤں میں ٹیچرس ڈے کے موقع پر گفٹ پر پابندی عائد کی ہے ـ ایک استاد کے لئے اس سے بڑھ کر تحفہ اور انعام کیا ہوسکتا ہے کہ ان کے پاس زیر تعلیم طلباء و طالبات محنت و مشقت کرکے عمدہ تعلیم حاصل کریں اور ملک و ملت کا نام روشن کریں-پرنسپل صاحبہ کے اس اعلان کی سراہنا حراء انگلش میڈیم اسکول اینڈ جونیئر کالج مالیگاؤں و سنی دعوت اسلامی کے ذمہ داران نے کیا اور اطمینان و خوشی کا اظہار کیاـ
کوئی تبصرے نہیں:
ایک تبصرہ شائع کریں