واٹر سپلائی کے بغیر نوٹیفیکیشن کے شیڈول تبدیل کرنے سے دیوی کا ملہ میں بیشتر خواتین پانی بھرنے سے محروم ۔
اجے کھیرنار جھوٹ بول رہا ہے ۔ ہمیں وقت کی تبدیلی کا علم ہی نہیں : خواتین میں ناراضگی کی لہر
مالیگاؤں: موسم باراں اپنے اختتامی مراحل میں ہے ۔ لیکن مالیگاؤں شہر میں بارش نہ ہونے کی وجہ سے پانی کی قلت کا سامنا ہے۔ گذشتہ ہفتہ واٹر سپلائی کی طرف سے عوام کے نام سے ایک نوٹیفیکیشن جاری ہوا تھا جس میں عوام سے گزارش کی گئی تھی کہ بارش نہ ہونے کی وجہ سے ایک دن کے بجائے 2 دن ناغہ سے پانی کی سپلائی کیا جائے گا شہر کی صابر اور شاکر عوام نے اس نوٹیفیکیشن کا خیر مقدم کیا۔ دیوی کا ملہ علاقے میں پانی کی سپلائی علی الصبح 6 بجے ہوتی ہے 31 اگست بروز جمعرات کو اس علاقے میں معمول کے مطابق پانی کی سپلائی ہوئی اور دوسرے دن یکم ستمبر بروز جمعہ کی رات 8 بجے دوبارہ نلوں میں پانی آیا۔ ساکنین کا کہنا ہے کہ جمعہ کے دن پانی آنے کے بعد 2 دن ناغہ سے پیر کی صبح 6 آنا تھا لیکن 3 ستمبر بروز اتوار کو شام 4 بجے ہی پانی چھوڑ دیا گیا۔ جو خواتین تلاش معاش کے لیے گھر میں موجود نہیں تھیں اور وہ پانی بھرنے سے محروم رہ گئی اور نلوں کاک نہ ہونے کی وجہ سے ان کے گھروں میں پانی بھرگیا اور ضائع ہو گیا۔ نامہ نگار کو جب اس بات کا علم ہوا تو اس نےاجے کھیرنار سے بذریہ موبائل رابطہ کیا اور پانی کا شیڈول دریافت کیا۔ اجے کھیرنار کا کہنا ہے کہ آفس پر آؤ شیڈول مل جائے گا۔ اس کے علاوہ اجے کھیرنار کا کہنا ہے کہ پانی سپلائی کا وقت بثدیل ہوگیا ہے۔ نامہ نگار نے کہا کہ اس بارے میں عوام کو کوئی خبر نہیں ہے اور نأ ہی کوئی اعلان ہوا ہے تو کھیرنار نے کہا کہ ہمارے ملازمین نے گھر گھر جاکر عوام کو اطلاع دی ہے۔ نمائندے نے جب اس علاقے کا دورہ کیا تو خواتین نے اس بات کی تروید کی ۔ ناراض خواتین کا کہنا ہے کہ اجے کھیرنار جھوٹ بول رہا ہے ۔ ہمیں وقت کی تبدیلی کا علم ہی نہیں۔ کل شام میں پانی آیا اس جو خواتین گھروں میں موجود تھیں انہیں پانی مل گیا۔ جو خواتین اپنے کام کے سلسلے میں گھروں سے باہر تھیں پانی بھرنے سے محروم رہ گئی ۔ کھیرنار کا کہنا ہے کہ پانی اب بدھ کے روز آئے گا۔ منگل کے روز پانی دینے کی درخواست کرنے کے بعد بھی کھیرنار ٹس سے مس نہیں ہوا۔ اس کا کہنا تھا کہ 2 دن ناغہ سے ہی پانی سپلائی ہوگا۔ جب کہ یہ سراسر واٹر سپلائی ڈیپارٹمنٹ کی غلطی تھی جس کی سزا عوام کو بھگتنی ہے۔ کیونکہ جو پانی پیر کے دن صبح 6 آنا تھا۔ وہ اتوار کے دن 4بجے بغیر کسی اعلان کے چھوڑ دیا گیا ۔ اس کا ذمے دار کون؟ ان خواتین نے مزید کہا کہ ہمیں صبح 6 ہی پانی چاہیے ۔ نمائندے نے اس بارے میں واٹر سپلائی انجینئر سے رابطہ کرنا چاہا تو موصوف نے فون نہیں اٹھایا۔ اس بارے میں شہر رکن اسمبلی مفتی محمد اسماعیل قاسمی نے کہا کہ یہ واٹر سپلائی کی غلطی ہے۔ انہیں اخبارات میں تبدیلی وقت کا اعلان شائع کرنا تھا تاکہ خواتین کو پریشانی نہ ہو ۔
کوئی تبصرے نہیں:
ایک تبصرہ شائع کریں