حراء انگلش میڈیم اسکول میں سیرتِ رسول ﷺ ایگزبیشن و نمائش
مولانا سید محمد امین القادری صاحب کی خصوصی شرکت و اظہار مسرت
مالیگاؤں: 25/ستمبر 2023ء بروز پیر صبح 10 بجے سنی دعوت اسلامی مالیگاؤں کے زیرِ اہتمام جاری حراء انگلش میڈیم اسکول اینڈ جونیئر کالج مالیگاؤں میں عیدِ میلادُ النّبی صلّی اللّٰہ علیہ والہ وسلّم کے پُر نور موقع "سیرتِ رسول ﷺ کا مظہر" عنوان سے ایگزیبیشن کا انعقاد کیا گیا جسمیں آلِ رسول حضرت مولانا سید محمد امین القادری صاحب قبلہ (چئیرمین حراء انگلش میڈیم اسکول اینڈ جونیئر کالج مالیگاؤں) کی خصوصی شرکت ہوئی اس موقع پر حراء انگلش میڈیم اسکول میں زیرِ تعلیم طلباء و طالبات نے اپنی بہترین صلاحیتوں کا مظاہرہ کرتے ہوئے مختلف عناوین کے تحت عمدہ ماڈل کو بناکر پیش کیاـ حضور صلی اللہ علیہ والہ وسلم کا شجرہ نسب و خاندان کا تحریری چارٹ،حضور اکرم کو تمام انبیاء کی خصوصیات عطاء کی گئیں، نبی اکرم کی پسندیدہ غذائیں اور مشروبات، اصحابِ فیل، خانۂ کعبہ کی تعمیر، شقِ قمر کا معجزہ، معراج النبی، ہجرت رسول، حضور کی مدینہ منورہ میں آمد، جنگ بدر، جنگ احد، شمائل و خصائل مصطفیٰ ﷺ جیسے عناوین کے تحت طلبہ نے خوبصورت، دیدہ زیب ماڈل تیار کئے اور ناظرین کا دل جیت لیاـ بچّوں کی ہمہ جہت محنت اور کوششوں کو دیکھتے ہوئے آلِ رسول حضرت مولانا سید محمد امین القادری صاحب نے مسرت و شادمانی کا اظہار کرتے ہوئے طالبان علم اور ان کے اساتذۂ کرام کو مبارکباد پیش کیں اور کہا کہ اس طرح کا انوکھا پروگرام تاریخی حیثیت کا حامل ہے اسکولوں میں مختلف پروجیکٹ پر ایگزیبیشن کا انعقاد تو ہوتا رہتا ہےـ مگر سیرتِ رسول کے عنوان پر ایگزیبیشن اور مختلف ماڈل کے ذریعہ نبی پاک کی سیرت کو اجاگر کرنا یہ لائقِ مبارک باد عمل ہےـ سنی دعوت اسلامی کا یہی مشن ہے ہیکہ ہماری قوم کے بچے انگریزی تعلیم عشقِ رسول کے ماحول میں حاصل کریں ـ اسی طرح مولانا موصوف نے سیرتِ رسول کے روشن پہلوؤں کو اجاگر کیاـ اور نصیحت آمیز گفتگو کیں ـ وہیں پر ایگزیبیشن میں موجود مہمانانِ کرام نے بھی طلبہ کو دعاؤں سے نوازا ـ اخیر میں محترمہ سید شگفتہ قادری صاحبہ (پرنسپل حراء انگلش میڈیم اسکول اینڈ جونیئر کالج مالیگاؤں) نے تمامی آئے ہوئے مہمانوں کا شکریہ ادا کیا اور اس ایگزیبیشن کے انعقاد میں محنت و مشقت کرنے والے حراء انگلش میڈیم اسکول اینڈ جونیئر کالج کے ٹیچرس و طالبان علم کی سراہنا کیں ـ
کوئی تبصرے نہیں:
ایک تبصرہ شائع کریں