src='https://pagead2.googlesyndication.com/pagead/js/adsbygoogle.js?client=ca-pub-2927126055114474'/> جمعیۃ علماء کے وفد کی ایس پی ستارا سے ملاقات - مہاراشٹر نامہ

Breaking

Home Top Ad

Responsive Ads Here

Post Top Ad

Responsive Ads Here

پیر، 25 ستمبر، 2023

جمعیۃ علماء کے وفد کی ایس پی ستارا سے ملاقات

 













جمعیۃ علماء کے وفد کی ایس پی ستارا سے ملاقات



مرحوم کی بیوہ کو سرکاری نوکری اور اہل خانہ کو انصاف دلانے کی یقین دہانی




ممبئی 25؍ستمبر : جمعیۃعلماء شہر پونے کے صدر قاری محمد ادریس انصاری کی قیادت میں وفد نے متاثرہ علاقے کا ایک بار پھر دورہ کر کےان کی ڈھارس بندھائی ،اور مسجدوں میں مصلیٰ گاہ پر چٹائی بچھائی ،نیز ضلع ستارا کےاے ایس پی سے ملاقات کرکے مرحوم نور الحسن کی بیوہ کو سرکاری نوکری اور اہل خانہ کو انصاف کا مطالبہ کیااور گھر پہونچ کر ان کے اہل خانہ سے ملاقات کی اور انہیں تسلی دی ۔
جمعیۃعلماء کے وفد کے مطالبات کو سننے کے بعداے ایس پی ستارا جناب سمیر شیخ نے اس بات کا یقین دلایا کہ مرحوم کی بیوہ کو سرکاری نوکری دلائیں گے اور ان کے گھر والوں کو انصاف ملنے تک کوشش کرتے رہیں گے۔انہوں نے یہ بھی کہا کہ ہم اس معاملہ پر نظر رکھے ہوئے ہیں ،اس سلسلہ میں بہت حد تک پیش رفت ہوئی اور ابھی یہ کام جاری ہے۔
اےایس پی سمیر شیخ نے وفد کو یقین دلاتے ہوئے کہا کہ ہماری پوری ٹیم اس معاملہ میں ایمانداری کے ساتھ جٹی ہوئی ہے ،ہماری کوشش ہے کہ ہماری طرف سے آپ کو شکایت کا موقع نہ ملے۔
وفد نے مرحوم کے گھر پہونچ کر ان کے والد قاری لیاقت سے ملاقات کی،اور نوجوان بیٹے کی جدائی پر ان کے دکھ درد کو دیکھا اور سنا۔اور ایس پی سے کوئی بات چیت کا تذکرہ کرتے ہوئے حوصلہ دیا ،اور کہا کہ جمعیۃ علماء آپ کے ساتھ ہے ، ہم اور ہماری جماعت انصاف ملنے تک آپ کے ساتھ ہیں۔
اس وفد میں قاری محمد ادریس انصاری صدر جمعیۃعلماء شہر پونے،یوسف زکاتی سکریٹری ،آصف کھوکر سکریٹری ،انیس پٹھان،مبارک بھائی وغیرہ شامل تھے۔
واضح رہے کہ گزشتہ دنوں مہاراشٹر کے ستارا ضلع کے تعلقہ کراڑ کے مضافات پوسے ساولی گائوں میں سوشل میڈیا پر مبینہ متنازعہ پوسٹ وائرل ہونے کی وجہ سے دو فرقوں کے درمیان تناؤ پیدا ہوگیا تھا جس کے بعد شرپسند بلوائیوں نے مسجدوںں کی بے حرمتی کی اور مسجدکے سازوسامان باہر نکال کر آگ لگا دی، مسلمانوں کی دوکان،مکان اور گاڑیوں اور دیگر املاک کو نقصان پہنچایا اور مسجد میں موجود نمازیوں کو لاٹھی ڈنڈے وغیرہ سے زد و کوب کیا ،جس میں آٹھ افرادا شدیدزخمی اور ایک مسلم جوان(نور الحسن ) جاں بحق بھی ہوگیا تھا۔
 

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں

Post Bottom Ad

Responsive Ads Here

Pages