src='https://pagead2.googlesyndication.com/pagead/js/adsbygoogle.js?client=ca-pub-2927126055114474'/> ڈاکٹر انیس الدین کو ریاستی سطح پر"شکشک رتن "ایوارڈ تفویض .. - مہاراشٹر نامہ

Breaking

Home Top Ad

Responsive Ads Here

Post Top Ad

Responsive Ads Here

جمعرات، 14 ستمبر، 2023

ڈاکٹر انیس الدین کو ریاستی سطح پر"شکشک رتن "ایوارڈ تفویض ..

 

 







ڈاکٹر انیس الدین کو ریاستی سطح پر "شکشک رتن "ایوارڈ تفویض..



جلگاؤں (عقیل خان بیاولی) ناسک کی تنظیم برینڈ برین ٹرین ایجوکیشن فاؤنڈیشن اور نیشنل انسٹیٹیوٹ اف ویدک میتھ اینڈ ابیکس ناسک  کے باہمی اشتراک سے  یوم اساتذہ کی نسبت سے  اساتذہ کو ریاستی سطح پر ریاستی "شکشک رتن ایوارڈ" سے نوازا گیا تقریب کی صدارت  کومل بھائی (ساڑونکے چیئرمین  شاہو ایجوکیشن ارگنائزیشن پنڈر پور) میں  منعقد ہوا۔ وجیہ لکشمی ویراکر ( بانی گلوبل ،ویزن انٹرنیشنل اسکول ناسک)  پرشانت پاٹیل سر (پرنسپل راج شری شاہو مہاراج کالج ناسک ،  بی ٹی پارٹل سر (ایڈمنسٹریٹو افیسر ناسک،)  پریشانت ہر کرے سر( جنرل مینجر مہندرا اینڈ مہندرا لمیٹڈ چاکن)، ہیم گوری تائی ( چیئرمین جیمس انگلش میڈیم اسکول)،  رنگ ناتھ باپو راؤ  ( صدر ماڈرن ایجوکیشن سوسائٹی)، ایڈوکیٹ باہو صاحب ہری گمبھیرے قانون دا (برین ٹرین ایجوکیشن فاؤنڈیشن ناسک)، جناب سنجے گھوڑے کے سر( جنرل سیکرٹری مہندرا اینڈ مہندرا،)  نندنی نکم (صدر برین ٹرین ایجوکیشن فاؤنڈیشن ناسک)  نریندر نکم (سیکریٹری برن ٹرین ایجوکیشن فاؤنڈیشن) ناسک بطور مہمان خصوصی موجود تھے

 برین ٹرین ایجوکیشن فاؤنڈیشن کے سیکرٹری  نریندر نکم نے تمام مہمانوں کا  استقبال کیا افتتائی کلمات پیش کرتے ہوئے کہا کہ ہر سال پوری ریاست کہ مختلف اضلاع سے  اساتذہ کا انتخاب کیا جاتا ہے جو درس و تدریس میں نئی نئی سرگرمیوں کا انعقاد کرتے ہیں ان اساتذہ کرام کو  " شکشک رتن ایوارڈ "سے نوازا جاتا ہے اس مرتبہ کل176  اساتذہ کرام میں سے 61 اساتذہ کا انتخاب کیا گیا جن میں ضلع  جلگاؤں سے اردو  میڈیم کے معلم اقرا ایجوکیشن سوسائٹی کے زیر انصرام اقرا اردو ہائی سکول سالار  نگر کے  معاون معلم ڈاکٹر انیس الدین علاؤ الدین شیخ کا انتخاب کیا گیا اور انہیں  ریاستی "شکشک رتن "ایوارڈ سے نوازا گیا ایوارڈ ملنے پر اقرا ایجوکیشن سوسائٹی کے صدر عبدالکریم سالار  ،نائب صدر ڈاکٹر اقبال شاہ ، سوسائٹی کے سیکرٹری جناب اعجاز ملک ، اسکول کمیٹی کے چیئرمین  ایس ایم ظفر شیخ، سوسائٹی کے دیگر اراکین  نیز اسکول کے صدر مدرس  ڈاکٹر ہارون بشیر شیخ  ودیگر اسٹاف ممبران نے ڈاکٹر انیس الدین علاؤ الدین کو مبارکباد پیش کی اور مستقبل کے لیے دعائیہ کلمات نوازا۔



کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں

Post Bottom Ad

Responsive Ads Here

Pages