شہید عبدالحمید سوشل گروپ (غیر سیاسی) کی آواز پر شہید عبدالحمید روڈ کے نام کے بورڈ کی نئی سرے سے تعمیر کا آغاز
محمد مستقیم ڈگنیٹی صاحب و کارپویٹر عبدالباقی راشن والے صاحب اور شہید عبدالحمید سوشل گروپ (غیر سیاسی) کے صدر اراکین کے دست مبارک سے شہید عبدالحمید روڈ کے بورڈ کا سنگ بنیاد رکھا گیا
الحمداللہ آج 10 ستمبر 2023 بروز اتوار شام چار بجے نیا بس اسٹینڈ کے پاس شہید عبدالحمید جو کے پاکستان سے جنگ کے دوران ایک کے بعد دیگر کئی پاکستانی ٹینک اُڑا کر وطن عزیز کیلئے بہادری کا مظاہرہ کیا تھا اور جام شہادت نوش کیا تھا ہندوستان کی تاریخ میں آپ کی یہ قربانی سنہرے حرفوں میں لکھی گئی بعد ازاں آپ کو پرم ویر چکر سے بھی نوازا گیا ہے آج شہید عبدالحمید کے شہادت کا دن ہونے پر ان کو شہید عبدالحمید سوشل گروپ (غیر سیاسی) کی جانب سے خراج تحسین پیش کیا گیا اور شہید عبدالحمید سوشل گروپ کا قیام عمل میں آیا تو گروپ اراکین کا پہلا مطالبہ یہ تھا کے شہید عبدالحمید روڈ بورڈ کو نئی نت ڈیزائنوں میں بنایا جائے اور دوسرا یہ مطالبہ تھا کہ شہید عبدالحمید روڈ پر بریکر لگایا جائے تاکہ عوام کو حادثات سے بچایا جائے گزشتہ تین سال پہلے شہید عبدالحمید سوشل گروپ (غیر سیاسی) نے کارپویٹر عبدالباقی راشن والے صاحب کو 26 جنوری 2021 میمورنڈم دے کر یہ مطالبہ کئے تھے کے ہمارے اس ویر جوان شہید عبدالحمید کے نام کا جو بورڈ کافی خستہ حال ہوچکا ہے جس سے دوبارہ نئے سرے سے اور اچھے طریقے سے تعمیر کیا جائے کارپویٹر عبدالباقی راشن والے صاحب نے وعدہ کیا تھا کہ اس کام کو میں پورا کرونگا لیکن اس وقت فلائے وربریج کا کام شروع تھا اور اس کے ساتھ ساتھ نیا بس اسٹینڈ کے پاس بڑے نالے کا کام بھی شروع تھا جس کی وجہ سے کام روکا ہوا تھا اور آج الحمدللہ ہمارے ویر جوان شہید عبدالحمید کے شہادت کے دن خراج تحسین پیش کرنے کے ساتھ ساتھ شہید عبدالحمید روڈ کے بورڈ کے کام کا سنگ بنیاد بھی رکھا اور آخر میں کارپویٹر عبدالباقی راشن والے صاحب اور محمد مستقیم ڈگنیٹی صاحب کا دونوں گروپوں کی جانب سے ان کا استقبال اور شکریہ ادا کیا گیا
آج کی اس تقریب میں شفیق احمد انڈے والے (صدر شہید عبدالحمید سوشل گروپ) ؛ لئیق احمد ؛ کارپویٹر عبدالباقی راشن والے والے ؛محمد مستقیم ڈگنیٹی ؛ جابر شاہ ؛ خیال اثر ؛ شیخ ذاکر ؛ محسن انصاری ایم اے موبائل پوائنٹ ؛ محمد اسماعیل ڈان ؛ چھوٹے چاچا ؛ ظہیر بھائی ؛ عبید منڈپ والے ؛ محمد حنیف ؛ عمران باقی ؛ سفیان باقی ؛ نوید اختر اشرفی اور رکشا اسٹاپ کے ذمہ داران بھی موجود تھے
کوئی تبصرے نہیں:
ایک تبصرہ شائع کریں