قبرستان وکاس گروپ کے لئے ایک نیا چیلنج
کسی معذور خاتون کا بارش نہ ہو یہ کہہ کر دعا مانگنا لمحۂ قکریہ ۔۔۔۔۔
✒️ اعجاز شاھین مالیگاؤں
شہر عزیز مالیگاؤں کا بڑا قبرستان جس قدر معروف و مشہور ہے اس کے بر خلاف ہم عوام اور سارے ذمہ داران اپنی اپنی جگہ بے حس اور غیر ذمہ دار ثابت ہو رہے ہیں ۔ بڑے قبرستان کے مین گیٹ مولانا اسحاق صاحب کی درگاہ سے لے کر مشرقی حصے کی درگاہ تک پورا روڈ انتہائی خستہ حالت میں موجود ہے ۔ باران رحمت کے نزول کے بعد گذشتہ و حالیہ لیڈران کی وجہ سے ہر خاص و عام مرد وخواتین کے علاوہ بچوں کے لئے بہت زیادہ زحمت ہو رہی ہے ۔ جنازہ لے کر چلنا تو دور کی بات اکیلے پیدل چلنا دشوار ہے ۔ مگر اب بھی ہم بے حسوں کی طرح ناکارہ لیڈران کی راہ اور فنڈ کی طرف امید لگائے بیٹھے ہیں
میں نہیں کہتا کہ میری پوسٹ کو زیادہ سے زیادہ شئیر کریں ، اہمیت دیں یا اس پر ضرور عمل کریں ۔
مگر الحمدللہ ایسے ہی تحریر کے ذریعے گذشتہ کئی جگہوں پر توجہ دلانے اور ترغیب دلانے کی وجہ سے عوام و خواص کی بھلائی و راحت کے لئے کام کئے گئے ۔
مثلاً سلیمانی مسجد کروڑ روپے کی لاگت سے تعمیر مگر مسجد کے سامنے کا روڈ انتہائی ناکارہ ، مولانا اسحاق صاحب کی کھڑکی کے سامنے مین روڈ پر جان لیوا گڑھا ، مسجد اہلحدیث جعفر نگر کے سامنے مین گٹر پر سمنٹ کانکریٹ کا بڑا بمبا نصب کرنا ۔ وغیرہ تحریر کے ذریعے بھی توجہ دلائی گئی تھی ۔
حالات حاضرہ کو دیکھتے ہوئے قبرستان وکاس گروپ سے مؤدبانہ گزارش ہے کہ وکاس ہوتا رہے گا مگر آج ہم سب مل کر خراب راستے کو کچھ حد تک درست کروا دیں تاکہ ہر خاص و عام لوگوں کو دشواریوں کا سامنا کرنا نہ پڑے ۔ہم لوگ پہل کر کے دیکھیں مخلص احباب برابر ساتھ دیں گے ۔ اور جہاں جہاں بھی بالکل مین جگہوں پر سڑکیں جان لیوا ثابت ہو رہی ہیں وہاں بھی کوئی راستہ ضرور نکلے گا ۔ ان شاءاللہ ۔شکریہ ۔۔۔۔۔۔۔
کوئی تبصرے نہیں:
ایک تبصرہ شائع کریں