"اقراء اردو ہائی اسکول تونڈاپور میں جشن یوم آزادی"۔
جلگاؤں (عقیل خان بیاولی)
اقراء ایجوکیشن سوسائٹی جلگاؤں کے زیر اہتمام اقراء اردو ہائی اسکول تونڈاپور جامنیر میں ۱۵اگست یوم آزادی کا جشن بڑے تزک و احتشام کے ساتھ منایا گیا گاؤں کی خاتون اول نصیبہ شبیر تڑوی صاحبہ کے دست مبارک سے صبح ۳۰۔۷منٹ پر پرچم کشائی عمل میں آئی بعد ازاں تہذیبی و ثقافتی پروگرام کا انعقاد کیا گیا جس میں طلبہ نے اپنی تقاریر، گیتوں اور ڈراموں کے ذریعے مادر وطن کی عظمت و وطن عزیز کے عظیم سپوتوں کو خراج تحسین پیش کیں تقریب کی رونق گاؤں کے نوجوانوں کی کثیر تعداد میں موجودگی تھی اسکول ھذا کے اس ہمہ رنگی تقریب کے انعقاد پر صدر سوسائٹی عبدالکریم سالار نے تمام ہی عملے کو دلی مبارکباد دی۔ نظامت صدر مدرس محمد ایوب شیخ دگڑو نے کی جبکہ عقیل احمد کے رسم شکریہ پر تقریب کا اختتام ہوا ۔ اس رنگا رنگ تقریب کو کامیابی سے ہمکنار کرنے میں شاہین اقبال ' محمد خالد 'ناصر خان تمام ہی تدریسی و غیر عملے نے اپنا کلیدی رول ادا کیا۔
کوئی تبصرے نہیں:
ایک تبصرہ شائع کریں