src='https://pagead2.googlesyndication.com/pagead/js/adsbygoogle.js?client=ca-pub-2927126055114474'/> "میری مٹّی میرا ملک مہم" کے تحت علاّمہ اقبال سوسائٹی کی جانب سے شجر کاری. - مہاراشٹر نامہ

Breaking

Home Top Ad

Responsive Ads Here

Post Top Ad

Responsive Ads Here

جمعرات، 24 اگست، 2023

"میری مٹّی میرا ملک مہم" کے تحت علاّمہ اقبال سوسائٹی کی جانب سے شجر کاری.

 





 "میری مٹّی میرا ملک مہم" کے تحت علاّمہ اقبال سوسائٹی کی جانب سے شجر کاری.




جلگاؤں (عقیل خان بیاولی) شاعر مشرق ڈاکٹر علاّمہ اقبالؒ کے نام سے منسوب شہر جلگاؤں کا  اولین مضافاتی کثیر مسلم  آبادی والا علاقہ  کی قدیم‌ تنظیم جو علاقہ، مہرون کے نوجوانوں کی تنظیم ہے  ڈاکٹر اقبال ؒ اسپورٹس سوسائٹی کی جانب سے کئی فلاحی و رفاحی خدمات بھی انجام دی جاتی ہیں۔ حال ہی میں آزادی کے امرت مہوتسو کی خصوصی مہم ”میری مٹّی میرا ملک“ کے تحت ملک کے ماحولیات کے تحفظ  نیز اس کی بہتری اوربقاء کے لیے 10 مقامات پر ٹری گارڈز کے ساتھ شجر کاری انجام دی گئی۔ ڈاکٹر اقبال کالونی کے احاطے میں لگائے گئے یہ پودے تازہ ہوا،آکسیجن اور خوشگوار ماحول کے ساتھ علاقہ کی خوبصورتی میں معاون ہوں گے۔ اس موقع پر تنظیم  کے صدر صابر شیخ، رہنماء  اعجاز الدین شیخ سر فرید شیخ سر، شکیل خان سر، علی پٹھان، آصف ہارون سر، ڈاکٹر شعیب شیخ،شاہ عبدالرزّاق، ایوب شیخ، اسحاق شیخ، زبیر دیشمکھ وغیرہ موجود تھے۔




تصویر میں: شجر کاری انجام دیتے ہوئے اقبال اسپورٹس کے ذمہ داران،علاقے کے نوجوان وبزرگ حضرات

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں

Post Bottom Ad

Responsive Ads Here

Pages