src='https://pagead2.googlesyndication.com/pagead/js/adsbygoogle.js?client=ca-pub-2927126055114474'/> گلزار اعظمی کا انتقال قوم کا نا قابل تلافی نقصان - مہاراشٹر نامہ

Breaking

Home Top Ad

Responsive Ads Here

Post Top Ad

Responsive Ads Here

پیر، 21 اگست، 2023

گلزار اعظمی کا انتقال قوم کا نا قابل تلافی نقصان

 










گلزار اعظمی کا انتقال قوم کا نا قابل تلافی نقصان 




محسن ملت جناب گلزار اعظمی کے انتقال پر سینئر صحافی انصاری احسان الرحیم نے اپنے ایک تعزیاتی پیغام میں کہا کہ گلزار اعظمی کا انتقال قوم کا ایک بہت بڑا نقصان ہے جس کی بھرپائی کر پانا بہت مشکل ہوگا۔ 



انہوں نے کہا کہ گلزار اعظمی سے ان کے تعلقات تقریباً پانچ دہائیوں سے تھے ۔ ۱۹۷۵ میں جمعیتہ علماء ہند کا اجلاس مالیگاوُں میں منعقد ہوا تھا جس میں مولانا اسعد مدنی نے شرکت کی تھی ، اجلاس کے موقع پر اجلاس کی رپورٹنگ گلزار اعظمی کے ساتھ کیا کرتا تھا پھر چند سالوں کے بعد دینی تعلیمی کانفرنس کا انعقاد ہوا تھا اس وقت بھی گلزار اعظمی کی نگرانی میں کام کرنے کا موقع ملا ۔ 



جمعتہ علماء سے جڑے رہنے کی وجہ سے گلزار اعظمی سے مسلسل رابطہ بنا رہتا تھا، دو ہفتہ قبل ہی انہوں نے مجھے فون کرکے میری طبعیت معلوم کی تھی اور دُعاؤں سے نوازا تھا اس وقت یہ نہیں پتہ تھا کہ اتنی جلدی ہمارے درمیان سے گلزار صآحب چلے جائیں گے ۔ 



آخری مرتبہ گلزار اعظمی میرے فرزند ایڈوکیٹ شاہد ندیم کی آفس کا افتتاح کرنے مالیگاؤں تشریف لائے تھے ۔ ایڈوکیٹ شاہد ندیم کے جمعتہ علماء سے جڑنے کے بعد گلزار اعظمی سے گھریلو مراسم ہوگئے تھے ۔ اللہ تبارک تعالی گلزار اعظمی کو جنت الفردوس میں اعلی مقام عطا فرمائے ، لواحقین کو صبر جمیل عطا فرمائے اور قوم کو ان کا نعم البدل عطا فرمائے آمین

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں

Post Bottom Ad

Responsive Ads Here

Pages