کےکے اردو گرلز کے شعبہ اکو کلب و گاییڈس کی سرگرمیاں ۔
جلگاؤں (عقیل خان بیاولی) کے کے اردو گرلز ہائی سکول کے شعبہ اکو کلب و گاییڈس کے زیر اہتمام ٢٠اگست کو آنجہانی وزیر اعظم راجیو گاندھی کا یوم پیدائش بطور "سدبھاونا دیوس " و اکو کلب کے زیر اہتمام "رینیویبل انرجی ڈے"کا مشترکہ انعقاد صدر معلمہ تنویر جہاں شیخ کی صدارت میں منعقد ہوا اپنی صدارتی تقریر میں موصوفہ نے سدبھاونا دیوس یعنی یوم احساس کے معنی و مفہوم بتاتے ہوئے آنجہانی وزیر اعظم راجیو گاندھی کا اوروں سے متعلق اپنے پن اور احساس سے متعلق نظریات کو پیش کیا ساتھ ہی دور حاضرہ میں بڑھتی ہویئ صنعتی سرگرمیاں اور صنعتوں میں صرف ہونے والی بجلی کی توانائی اور مستقبل کی متوقع قلت کے خدشات کے لئے متبادل رینیویبل انرجی جیسے ہوا پانی کوڑاکرٹ شمسی توانائی وغیرہ کے ذرائع سے پیدا کی جانے والی توانائی کی اہمیت و بجلی کا صحیح استعمال کی اہمیت سے متعلق معلومات دی مشتاق بہشتی شکیلہ شیخ انہوں نے بھی ایام سے متعلق سیر حاصل معلومات فراہم کیں۔ جمیلہ خان ،نازیہ شیخ نسرین قادری ،
رضوانہ سید، لئیق احمد شاہ نے کامیابی کے لئے کوشش کی۔
کوئی تبصرے نہیں:
ایک تبصرہ شائع کریں