۔ا
اے آئی ایم آئی ایم جلگاؤں کی جانب سے شاندار ترنگا بائیک ریلی
جلگاؤں: اے آئی ایم آئی ایم جلگاؤں نے مجلسِ اتحاد المسلمین کے ضلع صدر احمد سر کی صدارت میں 15 اگست جشنِ یومِ آزادی کے موقع پر شاندار ترنگا بائیک ریلی نکالی جس میں کثیر تعداد میں نوجوانانِ شہر کی شرکت رہی۔ ریلی میں شامل نوجوانوں نے ہندوستان زندہ باد اور میرا بھارت مہان جیسے نعروں سے فضاء میں گونج پیدا کردی۔ ریلی شہر کے مصروف چوراہے شیرا چوک مہرون سے شروع ہوکر نیشنل ہائی وے سے ہوتے ہوئے اچھا دیوی چوک اور تانباپور علاقہ کے شہید عبد الحمید چوک سے ہوتے ہوئے علاقہ مہرون کے اہم گلیوں سے گزر کر دوبارہ شیرا چوک پر ختم ہوئی۔ جگہ جگہ شہریانِ جلگاؤں کی جانب سے پھول برسا کر، مٹھائیاں کھلا کر ریلی کا پرتباک استقبال کیا گیا۔ علاقہ تانباپور کے ذمہ داران و نوجوانوں نے خصوصی طور پر ریلی کا خیر مقدم کرتے ہوئے ذمہ دارانِ مجلس کو مبارکباد پیش کیں۔ ریلی کے بعد چھوٹے بچوں میں ترنگا اور غبارے تقسیم کیے گئے۔ اس شاندار ریلی کو کامیاب بنانے میں جلگاؤں مہانگر پالیکا نگر سیوک نمائندہ اکرم دیشمکھ ، شیبان فائز ، شکور دیش پانڈے ، عمر فاروق ، رضوان شیخ، سمیر خان، صفیان شیخ ، سمیر شیخ، و علاقہ مہرون کے نوجوان پیش پیش تھے ۔
کوئی تبصرے نہیں:
ایک تبصرہ شائع کریں