جلگاؤں بلدیہ عظمی اردو اسکول نمبر 41 میں ویر جوانوں کو سلام کا انعقاد۔
جلگاؤں (عقیل خان بیاولی)
آزادی کا امرت مہوتسو پروگرام تحت بہت سارے پروگرام کے انعقاد اسکولز میں ہورہے ہیں،اسی سلسلے کی ایک کڑی بھارت کے ویر جوانوں کو سلام پروگرام کے تحت محکمہ پولیس اور ملٹری شعبے سے تعلق رکھنے والے لوگوں کی یاد میں منعقد کۓ گۓ۔
اسکول ہذا میں جلگاؤں پولیس محکمہ سے تعلق رکھنے والے ذاکر کانسٹیبل اور جلگاؤں شہر ٹریفک پولیس سے تعلق رکھنے والے مظفر سید ان دونوں نے اسکول کی دعوت پر لبیک کہہ کر بچوں کی حوصلہ افزائی اور رہنمائی کی ۔مظفر سید نے اپنی تقریر میں بچوں کو ان کی تعلیمی زندگی اور اس شعبے میں داخل ہونے کا پورا واقعہ سنایا تو کانسٹیبل ذاکر نے بچوں کو بہترین اخلاق کے ساتھ زندگی گزارنے کا اور پولیس محکمہ کیسے کام کرتا ہے ؟اس کے تعلق سے رہنمائی فرماتے ہوئے کہا کہ ہم کو پولیس محکمہ سے ڈرنے کی بجائے اس سے نزدیک آنے کی اور اس شعبے کے کام کو سمجھنے کی ضرورت ہے۔
اس موقع پر طلباء نے حب الوطنی کے گیت اور تقاریر،
بہت خوبصورت انداز میں پیش کیں جس سے شرکاء بہت خوش ہوئے اور بچوں کی حوصلہ افزائی کی۔ صدارت اسکول کے انچارج ہیڈ ماسٹر نے انجام دی نظامت کے فرائض عقیل فراز
نے انجام دی تقریب کو کامیاب بنانے کے لیے جملہ اساتذہ نے محنت کیں۔



کوئی تبصرے نہیں:
ایک تبصرہ شائع کریں