src='https://pagead2.googlesyndication.com/pagead/js/adsbygoogle.js?client=ca-pub-2927126055114474'/> ہورائزن سوسائٹی کی تعزیتی نشست میں تاثرات۔ - مہاراشٹر نامہ

Breaking

Home Top Ad

Responsive Ads Here

Post Top Ad

Responsive Ads Here

اتوار، 20 اگست، 2023

ہورائزن سوسائٹی کی تعزیتی نشست میں تاثرات۔

 

 










ہورائزن سوسائٹی کی تعزیتی نشست میں تاثرات۔



"کروں گے یاد تو ہر بات یاد آۓ گی" 


جلگاؤں (عقیل خان بیاولی) گولڈن سٹی بنانا سٹی ایجوکیشنل سٹی شہر عزیز کی اقلیتی و محروم طبقات کی ترقی کے بانی تعلیمی رہمنا غیر سیاسی قائد الحاج ڈاکٹر امان اللہ شاہ دختران ملت کے یکتا تعلیمی ادارہ  انجمن خدمت خلق کے بانی شہر کی اقلیتی طبقہ کی تعلیمی ترقی کے بانی کے سانحۂ ارتحال پر شہر کی ہورائزن سوسائٹی کے زیر اہتمام ایک تعزیتی نشست کا انعقاد شہر کی معزز بزرگ شخصیت انجمن تعلیم المسلمین کے خازن الحاج بشیر بابا باغبان کی صدارت میں نشست کا انعقاد کیا عمل میں آیا اس موقع پر بزرگ رہنما نے اپنی طویل یادوں کا تذکرہ کرتے ہوئے کہا کہ انتہائی نامساعد حالات میں کس طرح مرحوم نے شہر میں تعلیمی و سماجی ترقی کے لئے  مسلسل کوشش کی ایمرجنسی کے حالات میں بھی  سرکاری ملازمت کی پرواہ کئے بغیر تعلیمی خدمات انجام دی  ان کا واحد مقصد تھا فروغ تعلیم کیونکہ تعلیم ہی سے ہماری ترقی کی راہیں جوڑی ہوئ ہے موصوف نے اشکبار آنکھوں سے کہا کہ ان کی ہر بات ہر ادا ہر کوشش قابل رشک تھی اگر یاد کروں گے تو انکی ہر بات یاد آۓ گی انکی ہر ادا نرالی ہوتی اور دل سے  کبھی بھلائی نہیں جاسکتی بغیر حرص و طمع کے وہ سب کو ساتھ لےکر چلتے تھے آج ہم ایک عظیم محرک تعلیم سے محروم ہوگئے۔ انہیں کے ساتھ فرزند ارجمند ڈاکٹر اعزاز شاہ ، موظف صدر مدرس اسلم شیخ، راقم الحروف عقیل خان بیاولی ، ادیب وحید امام، سابق نگرسیوک سید فاروق ،  ڈاکٹر سجاد پٹیل ،طارق انور سوسائٹی کے صدر ضیا باغبان ،نائب صدر مشتاق بہشتی ،نے بھی مرحوم کی ہمہ جہت خدمات کا اعتراف کرتے ہوئے ان کے نامکمل کاموں کو مکمل کرنے میں ان کے اہل خانہ ہم خیال و ساتھیوں سے ہر ممکن تعاون کرنے اور انہیں پایۂ تکمیل تک پہنچانے میں ساتھ  رہنے کی یقین دہانی کی اس موقع پر انکے اہل خانہ فرزند ارجمند ذاھد شاہ، اکرم بہشتی ،ہمایوں سر، مصطفی بہشتی، رفیق بہشتی کے ہمراہ دیگر دوست احباب متفقن ہم خیال موجود تھے نظامت ضیاء باغبان نے کی رسم شکریہ عین الدین شیخ نے ادا کیا کامیابی کے لئے ڈاکٹر عرفان شیخ کی رہنمائی میں اراکین سوسائٹی نے محنت کی۔


کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں

Post Bottom Ad

Responsive Ads Here

Pages