نشاط گرلس ہائی اسکول تعلیم الاسلام کوئز کمپیٹیشن میں تیسرے مقام پر.
نشاط ایجوکیشنل سوشل اینڈ ویلفیئر سوسائٹی کے زیر انصرام جاری نشاط گرلس ہائی اپنے معیارِ تعلیم کی ایک بے نظیر درسگاہ ہے علاوہ ازیں ثقافتی و غیر ثقافتی سرگرمیوں میں بھی اپنا مقام آپ رکھتی ہے جس کی مثال حالیہ دنوں میں ہوئے عثمانی برادران (قدیم اساتذہ و طلباء مدرسہ عثمانیہ) کے زیر اہتمام بیاد مرحوم جناب الحاج آفتاب احمد سر صاحب بروز اتوار 6/8/2023 کو مالیگاؤں ہائی اسکول کے زینی حال میں تیسرا عظیم الشان آل مالیگاؤں انٹر اسکول کوئز کمپیٹیشن کا انعقاد کیا جس میں مالیگاؤں شہر کی 27 اسکولیں شامل مقابلہ تھیں عثمانی برادران نے کوئز کمپیٹیشن کے معروف کوئز اینکر امتیاز رفیق سر کو مدعو کیا جنہوں نے بڑے ہی دلنشیں انداز میں پورے کوئز کو کوارٹر راونڈ، سیمی فائنل راؤنڈ اور فائنل راؤنڈ تک پہنچایا یاد رہے کہ ہر ٹیم میں پانچ طلباء وطالبات تھے اور مقام مسرت ہے کہ الحمداللہ نشاط گرلس ہائی اسکول کی ٹیم شروع راونڈ سے ہی اپنی پوزیشن بناتے ہوئے فائنل راونڈ کیلئے کوالیفائے قرار پائی اور فائنل راؤنڈ میں 8 ٹیموں کے درمیان مقابلہ شروع ہوا ۔اس سخت کانٹے کے مقابلے میں بھی طالبات نے بڑی ہی جانفشانی اور خود اعتمادی سے تمام سوالوں کا جواب دیا ۔تمام سوالوں کی مارکس حاصل کرنے کے ساتھ ساتھ دوسروں کی مارکس(بونس) پر بھی قبضہ جماتے ہوئے تیسرے انعام کے حقدار ہوئے اس عظیم الشان اسلامی کوئز میں ساتویں جماعت کی طالبات تھی جسمیں
۱) حنا پروین عبدالطیف
۲) مومن فاطمہ ارم رضوان احمد
۳) مومن عائشہ عبیدالرحمن
۴) مومن جویریہ محمد رفیق
۵) خنسا صنوبر محمد اسحاق
ان پانچوں و طالبات کو ایک ایک اسٹیل کلاتھ ریک ( کپڑا سکھانے والا اسٹیل ریک) سے نوازا گیا. اس پورے کوئز کمپیٹیشن کی مکمل رہنمائی تقریب کے اختتام تک انکے انچارج ٹیچرس آفرین جہاں اور صوبیہ میڈم کو بطورِ اعزاز تھرماس اور اسکول ہذا کے لیے بہترین ٹرافی دی گئی.
اسکول کے نام تیسرے انعام کے حصول پر اراکین انجمن اور ہیڈ مسٹریس نے طالبات و انکے انچارج اساتذہ کو مبارکباد پیش کی.
کوئی تبصرے نہیں:
ایک تبصرہ شائع کریں