src='https://pagead2.googlesyndication.com/pagead/js/adsbygoogle.js?client=ca-pub-2927126055114474'/> جمعیۃ علماء قانونی امداد کمیٹی محروسین کے مقدمات کی پیروی کرتی رہے گی:مولانا حلیم اللہ قاسمی - مہاراشٹر نامہ

Breaking

Home Top Ad

Responsive Ads Here

Post Top Ad

Responsive Ads Here

پیر، 28 اگست، 2023

جمعیۃ علماء قانونی امداد کمیٹی محروسین کے مقدمات کی پیروی کرتی رہے گی:مولانا حلیم اللہ قاسمی

 











جمعیۃ علماء قانونی امداد کمیٹی محروسین کے مقدمات کی پیروی کرتی رہے گی: مولانا حلیم اللہ قاسمی





ممبئی 28؍اگست : جمعیۃ علماء قانونی امداد کمیٹی صدر جمعیۃ علماء ہند حضرت مولانا سید ارشد مدنی کی ہدایت پر حسب سابق دہشت گردی کے جھوٹے الزامات میں گرفتار مسلم نوجوانوں کے مقدمات کی پیروی کرتی رہے گی، سابق سیکریٹری قانونی امدا د کمیٹی گلزار احمد اعظمی کا انتقال یقینا ایک ایسا خلاء ہے جسے بھرنا آسان نہیں ہوگا لیکن گلزاراعظمی مرحوم جو کام کررہے تھے وہ انشاء اللہ رکے گا نہیں اور اسے مزید تقویت دینے کے لیئے لائحہ عمل تیار کیا جائے گا ، یہ بیان آج یہاں ممبئی میں جمعیۃ علماء مہاراشٹر کے جنرل سیکریٹری مولانا حلیم اللہ قاسمی نے دیا ۔
مولانا حلیم اللہ قاسمی نے مزید کہا کہ گلزار اعظمی کے انتقال کی خبر جنگل کی آگ کی طرح پھیلی اور یہ خبر اخبارات کے ذریعہ جیل کے اندر بھی گئی ، گلزار اعظمی کے انتقال سے محروسین اور ان کے اہل خانہ کا فکر مند ہونا فطری ہے لیکن صدر جمعیۃ علماء ہند کی ہدایت پر جمعیۃ علماء قانونی امداد کمیٹی محروسین کے مقدمات کی پیروی اسی طاقت اور دلجمعی سے کریگی جیسا مرحوم گلزار اعظمی کیا کرتے تھے۔
مولانا حلیم اللہ قاسمی نے مزید کہا کہ مقدمہ کی پیروی کیسے کرنا ہے اس کا راستہ گلزار اعظمی بتا کرگئے ہیں، ہمیں انہیں راستوں پر چلتے ہوئے محروسین کی جیل سے رہائی کے لیئے کوشش کرنا اور ملی مسائل پر عدالت عظمی سے رجوع ہوناو غیرہ دیگر امور شامل ہیں ۔
مولانا حلیم اللہ قاسمی نے یہ بھی کہا کہ چھ افراد پر مشتمل ایک قانونی امدادکمیٹی بنائی گئی ہے جس میں جمعیۃ علماء مہاراشٹر  کے کارگزار صدرحافظ مسعوداحمد حسامی، خازن مفتی محمدیوسف قاسمی، ایڈوکیٹ انصار تنبولی، ایڈوکیٹ شاہد ندیم، مولانا معراج قاسمی اور وہ خود شامل ہیں۔
مولانا حلیم اللہ قاسمی نے مزید کہاکہ گلزار اعظمی جس طرح قانونی امداد کمیٹی کے ذریعہ محروسین کی خدمت کیا کرتے تھے اسی نہج پر قانونی امداد کمیٹی خدمت کریگی، دفتر میں محروسین کے اہل خانہ سے ملاقات ، ان کی پریشانیوں کو سننا اور اس کا حل نکالنا، وکلاء سے میٹنگ کرنا وغیرہ امور حسب سابق انجام دیئے جائیں گے۔

دفتر جمعیۃعلماء مہاراشٹر


 

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں

Post Bottom Ad

Responsive Ads Here

Pages