اقراء ایجوکیشنل کامپلیکس میں جشن یوم آزادی کا انعقاد ۔
جلگاؤں (عقیل خان بیاولی)
اقراء ایجوکیشن سوسائٹی کے زیر انتظام اقرا ایجوکیشنل کامپلیکس، اقراء نگر جلگاؤں میں 15 اگست کو یوم آزادی کے موقع پر عبدالکریم سالار ، صدر اقرا ایجوکیشن سوسائٹی کے دست مبارک رسم پرچم کشائی انجام دی گئی۔ اس موقع پر اقرا ایجوکیشنل کامپلیکس کے اقراء یونانی میڈیکل کالج کے پرنسپل ڈاکٹر قاری عبدالقدوس، اقراء بی ایڈ کالج کے پرنسپل ڈاکٹر عرفان شیخ ، اقرا ڈی ایڈ کالج کی پرنسپل سعیدہ وکیل، اقراء پبلک اسکول کے صدر مدرس ضمیر اشرف قاضی اور کیمپس انچارج افضال شیخ، جملہ تدریسی اور غیر تدریسی عملہ اور تمام یونٹس کے طلبہ و طالبات موجود تھے ۔ مختصر خطبہ میں صدر اقرأ نے تمام کو یوم آزادی کی مبارکباد پیش کی اور خطاب کرتے ہوئے فرمایا کہ شہیدان وطن کے ایثار سے حاصل آزادی اور ملک کی پاسبانی کے لیے ہمیشہ تیار رہیں۔
اقرا اقامتی پبلک اسکول کے طلبا نے نہایت عمدہ طریقے سے فلیگ مارچ کیا اور سب سے داد تحسین وصول کی۔
کوئی تبصرے نہیں:
ایک تبصرہ شائع کریں