کےکے اردو گرلز ہائی اسکول میں یوم آزادی کا 77واں جشن آزادی کا انعقاد
جلگاؤں (عقیل خان بیاولی) کے کے اُردو گرلز ہائی اسکول و ڈاکٹر شاہیں قاضی جونیئر کالج میں یوم جشن آزادی کے موقع پر پرچم کشائی کی تقریب کا انعقاد نائب صدر انجمن خدمت خلق الحاج عبدالمجید سیٹھ ذکریا کے دست مبارک سے عمل میں آئی۔ اس موقع پر موصوف نے تمام شرکاء کو آزادی کی اہمیت و معنویت سے آشناء کیا نیز عمیق دل سے مبارکباد پیش کیں اور کہاں کہ ملک سے محبت کا سب سے بڑا خاصہ یہ کہ ہم اچھے شہری بنیں اور اچھے شہری بننے کے لئے اعلیٰ تعلیم حاصل کرنا لازمی ہے بعد ازیں صدر معلمہ تنویر جہاں شیخ نے طالبات سے مُخاطب ہوتے ہوئے کہا کہ آزادی ملک کی تاریخ کا مطالعہ لازمی ہے تبھی ہمیں آزادی کا اصل پتہ چلے گا ساتھ ہی موصوفہ نے ادارے کے صدر مرحوم الحاج ڈاکٹر امان اللہ شاہ صاحب کو بھی خراج عقیدت پیش کیا۔ اس موقع پر انجمن کے فعال رکن شاہ زاہد بھائی، و دیگر اساتذہ اکرام و غیر تدریسی عملہ کے اراکین موجود تھے۔ نظامت شیخ تبریز نے انجام دی ۔ کامیابی کے لئے شعبہ ثقافت اور تدریسی و غیر تدریسی عملہ نے کوشش کیں۔ شعبہ گائیڈ و اکو کلب کی طالبات نے بھی اپنے گاییڈس کی زیر نگرانی شعبہ جات کی سرگرمیاں انجام دیں۔
کوئی تبصرے نہیں:
ایک تبصرہ شائع کریں