سید نیاز علی فاؤنڈیشن کے زیراہتمام "قومی یکجہتی موٹر سائیکل ترنگا ریلی".
جلگاؤں (عقیل خان بیاولی).
قومی یکجہتی کو پروان چڑھانے اور وطن عزیز سے فرقہ پرستی کے خاتمے اور امن و امان کی فضا قیام رکھنے کے مقصد سے تنظیم ھذا مختلف تقاریب کے انعقاد کرتی رہتی ہے جن میں قومی تہواروں کو تزک و احتشام سے منعقد بلاتفریق و تمیز ایسے پروگرام منعقد کرنا جس میں ملک کے ذیادہ سے ذیادہ لوگوں کو ایک پلیٹ فارم پر جمع کرنے کی کوشش کرنا اور ملک کی سالمیت کو پروان چڑھانا ہےاسی غرض سے تنظیم ١٩٩٧ سے ١٤اگست و ٢٦جنوری کو خاص طور سے ترنگا موٹر سائیکل ریلی کا انعقاد کرتی ہے اس ریلی کے شرکاء موٹر سائیکل پر قومی پرچم لہراتے ہوئے قومی یکجہتی ،بھای چارہ حب الوطنی کے نعرے لگاتے ہوئے شہر کے مختلف علاقوں میں گشت کرتے اور عوام کو اس سے جوڑنے کی کوشش کرتے ہیں حسب روایت امسال بھی جشن یوم آزادی کے موقع پر ایک شاندار ریلی کا انعقاد کیا گیا جس میں کم و بیش سبھی مذاہب کے مزہبی پیشواؤں نے شرکت کر اتفاق و اتحاد کا پیغام دیا جن میں ہندو مذہب کے پیشوا پنڈٹ وشوناتھ، مزہب اسلام سے اسلم باوا اشرفی، سکھ مذہب کے گیانی گجیندر سنگھ جی، عسائی فادر ششی کانت ولوی، بدھ مذہب کے بھنتو سگونتونتھ مہاتھیرو، ان تمام نے ہری جھنڈی لہرا کر افتتاح کیا۔ جس کی قیادت تنظیم کے صدر ایاز علی سید نے کی اس موقع پر موصوف نے عوام کو یکجہتی قائم رکھنے کا پیغام دیا۔ اہلیان شہر سماجی کارکن کثیر تعداد میں موجود تھے ۔
کوئی تبصرے نہیں:
ایک تبصرہ شائع کریں