اقراء تھیم کالج میں تعلیمی ورکشاپ کا انعقاد،۔
جلگاؤں (عقیل خان بیاولی ) اقراءایجوکیشن سوسائٹی جلگاؤں کے زیر اہتمام ایچ جے تھیم کالج آف ارٹس اینڈ سائنس مہرون جلگاؤں، اقرا ' بی ایڈ کالج و ملت ایجوکیشن فاؤنڈیشن فار ریسرچ اینڈ ڈیولپمنٹ بنگلور کے باہمی اشتراک سے ایک تعلیمی ورکشاپ کا انعقاد اقرا تھیم کالج کے کے. کے موتی والا سیمینار ہال میں کیا گیا ۔ صدارت عبدالکریم سالار نے کی اس موقع پر مہمان خصوصی شیخ اظہر ممبئی' شیخ امین کیرل، سوسائٹی کے نائب صدر ڈاکٹر اقبال شاہ،عبدالعزیز سالار، عبدالقیوم شاہ ،رفیق شاہ،مشتاق کریمی،و شہر کی تمام اسکول کے ہیڈ ماسٹرز اور ٹیچر حضرات،نیز ڈاکٹر فردوس جمال،محترم سیدہ وکیل،وغیرہ کی خصوصی شرکت رہی اغاز تلاوت کلام پاک سے رفیق پٹوے نے کیا۔ نظامت ڈاکٹر ہارون بشیر نے کی۔ مہمانان کی گل پشی ڈاکٹر چاند خان ، ڈاکٹر عرفان شیخ، افتخار احمد، عارف شیخ ، ان حضرات نے کیا۔ پروگرام میں، اعجاز ملک، عبدالعزیز سالار، عبدالوہاب ملک، زاہد شاہ، کے علاوہ۔ ڈاکٹر عبدالرحیم شیخ، حاجی انصار احمد، رحیم رضا، صلاح الدین ادیب، وغیرہ حضرات نے شرکت کی سبھی مقررین نے تعلیم کی اہمیت پر اظہار خیال کرتے ہوئے زور دیا کہ شخصیت سازی کیسی ہونی چاہیے اسلامی نقطۂ نظر سے اس پر غور کرنا ضروری ہے۔ صدارتی خطبے میں ڈاکٹر عبدالکریم سالار نے تعلیم کی اہمیت کو واضح کرتے ہوئے کہاکہ اس سے سبھی کو مستفید ہونا چاہیئے ۔ رسم شکریہ افتخار احمد نے ادا کیا۔
کوئی تبصرے نہیں:
ایک تبصرہ شائع کریں