src='https://pagead2.googlesyndication.com/pagead/js/adsbygoogle.js?client=ca-pub-2927126055114474'/> "جشن آزادی کے رنگ ،دعوت اسلامی انڈیا کے سنگ". - مہاراشٹر نامہ

Breaking

Home Top Ad

Responsive Ads Here

Post Top Ad

Responsive Ads Here

پیر، 14 اگست، 2023

"جشن آزادی کے رنگ ،دعوت اسلامی انڈیا کے سنگ".

 






"جشن  آزادی کے رنگ ،دعوت اسلامی انڈیا کے سنگ".



پرچم کشائی، ریلی، شجرکاری، جیلوں میں پھل تقسیم کے  پروگرامس



جلگاؤں (عقیل خان بیاولی)  آزادی انسان کا بنیاد حق ہے, آزادی کی اہمیت سے صحیح واقفیت اسی کو ہوگی جس نے غلامی کے بعد اسے پایا ہو۔ وطن عزیز ہندوستان نے بھی غلامی کے سخت ایام جھیلے ہیں ۔کافی جدوجھد کے بعد اللہ کے کرم سے  وطن عزیز کو 15 اگست 1947 میں انگریزوں  کی غلامی سے آزادی ملی  اس دن سے آج تک بلاتفریق مذہب وملت  برادرانِ وطن 15 اگست کو جشن یوم آزادی کے طور پرمناتے ہیں  امسال آزادی کی ٧٥ ویں سالگرہ"آزادی کا امرت مہوتس ملک گیر پیمانے پر منایا جارہا ہے ۔عاشقان رسولﷺ کی دینی تحریک دعوت اسلامی انڈیا اللہ کریم کی اس نعمت کا خوب چرچا کرتی اور جشن آزادی مناتی ہے گزشتہ سالوں کی طرح امسال بھی دعوت اسلامی کے زیراہتمام جاری ملک بھر میں تقریباً1700 تعلیمی اداروں میں جشن آزادی بڑے ہی تزک و احتشام سے مناۓ جا نے کی تیاریاں  مکمل ہوچکی ہیں۔اس موقع پر پرچم کشائی  سے لے کر ترنگا ریلی ،اور مختلف رفاہ عامہ کے کام بھی شامل ہیں ۔ اسی طرح دعوت اسلامی انڈیا اپنے ویلفیئر شعبہ GNRF (خواجہ غریب نواز ریلیف فنڈ ) کے ذریعے مختلف مقامات پر فری میڈیکل کیمپ کا انعقاد ، نیز جیلوں  میں  انتظامیہ کی اجازت سے ان کے درمیان پھلوں کی تقسیم کرنا ،بھی شامل ہے دعوت اسلامی انڈیا اپنے ہم وطنوں سے پرخلوص اپیل کرتی ہے کہ اس پر بہارموقع پر ایک عزم ضرور اٹھائیں کہ کم سے "کم ایک پودا لگانا ہے درخت بناناہے"

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں

Post Bottom Ad

Responsive Ads Here

Pages