نابالغ نے اپنے سابق ٹیوشن ٹیچر پر دن دہاڑے کیاچاقو سے حملہ ۔ واردات سی سی ٹی وی کیمرے میں قید
ممبئی کے میرا بھائیندر علاقے میں ایک نابالغ نے اپنے سابق ٹیوشن ٹیچر پر اس وقت چاقو سے حملہ کیا جب اس نے اسے پڑھائی پر توجہ دینے اور طالبہ سے بات کرنے پر اسے ڈانٹا تھا۔ کوچنگ سینٹر چلانے والے شخص پر دن دہاڑے چاقو سے حملہ کرنے والے نابالغ کو حراست میں لے لیا گیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق مقتول کی شناخت راجو ٹھاکر (26) کے طور پر ہوئی ہے۔ وہ ایک پرائیویٹ کوچنگ کلاس چلاتا تھا۔ وہ اپنے طلباء کے والدین سے بات کر رہا تھا جب ملزم نے دن دہاڑے اس پر چاقو سے حملہ کر دیا۔ کاشی میرا کے پینکار پاڑہ میں ٹیچر پر حملے کی یہ واردات سی سی ٹی وی کیمرے میں قید ہو گئی۔
ٹیچر کو علاج کے لیے اسپتال میں داخل کرایا گیا ہے۔ ملزم کے ساتھ چند روز قبل اس کا جھگڑا ہوا تھا۔ وائرل ہونے والی سی سی ٹی وی فوٹیج میں دیکھا جا سکتا ہے کہ ٹھاکر کو کئی بار چاقو مارا گیا اور ملزم لگاتار حملہ کررہا تھا اور رکنے کا نام نہیں لے رہا تھا۔ وہ چاقو ٹیچر کی کمر اور پیٹ میں گھماتا رہا۔ اس کے دوستوں اور تماشائیوں کی طرف سے رکنے کو کہنے کے باوجود، نابالغ نے بات نہیں مانی اور ٹیچر کے گرنے تک حملہ کرتا رہا۔ وہاں موجود لوگوں نے مداخلت کرنے کی کوشش کی اور ٹھاکر نے بھی اس حملے کی مخالفت کی۔
کوئی تبصرے نہیں:
ایک تبصرہ شائع کریں