src='https://pagead2.googlesyndication.com/pagead/js/adsbygoogle.js?client=ca-pub-2927126055114474'/> نظامیہ اشرفیہ فاونڈیشن کے زیر اہتمام آل انڈیا پچیسواں کامیاب مشاعرہ - مہاراشٹر نامہ

Breaking

Home Top Ad

Responsive Ads Here

Post Top Ad

Responsive Ads Here

ہفتہ، 26 اگست، 2023

نظامیہ اشرفیہ فاونڈیشن کے زیر اہتمام آل انڈیا پچیسواں کامیاب مشاعرہ

  







نظامیہ اشرفیہ فاونڈیشن کے زیر اہتمام آل انڈیا   پچیسواں کامیاب مشاعرہ 

 



مورخہ 25 اگست بروز جمعہ بنکر لانس شہر مالیگاؤں میں نظامیہ اشرفیہ فاونڈیشن کے زیر اہتمام ساتھی نہال احمد صاحب کی یاد میں اور ادب نواز شخصیت مولانا نیاز احمد مالیگ یوکے کے اعزاز میں جناب خلیل انصاری سر صدر مہاراشٹر مومن انصار سبھا کی صدارت میں آل انڈیا مشاعرہ منعقد کیا گیا تھا.

پروگرام کا آغاز تلاوت قرآن پاک سے قاری مجاہدالقادری کی دل نشین آواز سے شروع ہوا، اور نعت رسول 

صل اللہ علیہ و سلم پڑھی گئی  سلسلہ با سلسلہ مشاعرہ کے تمام مہمان خصوصی کے ہاتھوں شمع روشن کی گئی دوران مشاعرہ بہت ہی مختصر اعزازی پروگرام ترتیب دیا گیا  مہمان خصوصی جناب مستقیم ڈگنیٹی اور ڈاکٹر اخلاق احمد کے ہاتھوں جناب خلیل انصاری سر صدر مہاراشٹر مومن انصار سبھا ،حاجی محمد یوسف الیاس صاحب نو منتخب صدر سماج وادی پارٹی مالیگاؤں، حاجی اقبال سیٹھ صاحب صدر مومن انصار سبھا شہادہ ،نہال احمد انصاری صاحب شہادہ، عمار اشرف صاحب سکریٹری مومن انصار سبھا مالیگاؤں صاحبان کو ایوارڈ تقسیم کیا گیا، قارعین آپ سبھی جانتے ہیں مشاعرہ ساتھی  نہال کی یاد میں منعقد کیا گیا تھا  اور جناب مولانا یونس مالیگ کے اعزاز میں تھا جناب جاوید انور صاحب نے اپنی بہترین تقریر سے نہال صاحب کی یاد تازہ کردی اور دوسری جانب مولانا صاحب کی 50 سالہ خدمات برطانیہ میں سر انجام دی ہے اس کی سر ہنہ کی  اور مالیگاؤں میں ان کی بے شمار خدمات سے عوام کو روبرو کیا مشاعرہ میں موجود مولانا صاحب کی کمی کو اپنی تقریر سے پوری کی، تمام ہی شعرا نے اپنے کلام میں دونوں صاحبان کو شامل کیا جوکہ مشاعرہ ایک نئی تاریخ رقم کر گیا ہے، مدعو شعراء کرام کو بار بار سنا گیا اس مشاعرے کو پچیس سال کا سب سے کامیاب مشاعرہ کہا جاسکتا ہے،مقامی شعراء کرام نہایت ہی کامیاب رہے ان کے نام مندرجہ ذیل ہیں، الطاف ضیاء،واحد انصاری، آزاد انور، پرواز آعظمی، جمیل ساحر، رئیس قاسمی، سہیل آزاد ، جمیل الماس، اطہر طالب، فیاض سالک، ملک منظر، قاسم قمر اور سہیل انجم ان تمام شعراء کے لیے فخر کی بات ہے کہ اپنے شہر میں اتنی کامیابی سے سنا گیا اور بار بار سنا گیا رات کے ساڑھے تین بجے تک سامعین مشاعرہ میں موجود رہے اور بنے رہے،  جھار کھنڈ سے تشریف لائیں شاعرہ روشن حبیبہ کو بہت پسند کیا گیا عوام کی فرمائش پر اگلا پروگرام نظامیہ اشرفیہ فاؤنڈیشن کے زیر اہتمام ایک شام روشن حبیبہ کے نام مشاعرہ منعقد کیا جائے گا اس طرح کی معلومات جناب ہاشم انصاری صاحب نے دی ہے.



زینت اسٹیج مہمان کرام: یوسف الیاس صاحب، ساجد راؤ صاحب، شکیل ابن سرف صاحب ، ساجد نمبر1 صاحب، مرزا محمد یوسف بیگ صاحب، حاجی اقبال سیٹھ صاحب شہادہ، صوفی رمضان چشتی الیاسی صاحب، قاری مجاہدالقادری صاحب، ہاشم انصاری صاحب ،خیال اثر صاحب، عمار اشرف صاحب ،حاجی نہال احمد انصاری صاحب شہادہ،مستقیم ڈگنیٹی صاحب، ڈاکٹر اخلاق احمدصاحب، جاوید انور صاحب، سلیم رضوی صاحب، عمران رضوی صاحب،  ابوبکر چوہدری صاحب، امتیاز گاندھی صاحب، سلیم گڑبڑ، پینٹر سلیم حسان صاحب، اکبر سیٹھ صاحب، عارف نوری صاحب اور ابولیث انصاری صاحب   

صادق حسین اشرفی سکریٹری نظامیہ اشرفیہ فاونڈیشن مالیگاؤں

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں

Post Bottom Ad

Responsive Ads Here

Pages