راشٹریہ مسلم مورچہ و جنتادل سیکولر مالیگاؤں کے ذمہ داران کی منماڑ مزدور سبھا میں شرکت
( محمد عارف نوری نائب صدر راشٹریہ مسلم مورچہ مالیگاؤں)
راشٹریہ مسلم مورچہ کی جانب سے باندھکام مزدود، پاور لوم مزدور و دیگر مزدوری کرنے والے مزدوروں کو جوڑنے اور اُن کے مسائل کے حل کے لیے منماڑ شہر میں اجلاس منعقد کیا گیا جسمیں عالیجناب وامن میشرام صاحب اور مہاراشٹر بھر سے آئے ہوئے تمام راشٹریہ مولنیواسی بہوجن کرمچاری سنگھ ،مہاراشٹر اسنگھٹِت کامگار راجیہ اجلاس میں مزدوروں و پاور لوم مزدوروں کے مسائل اور اُن کے حل کے لیے خطاب کیا اُن کو سرکاری اسکیموں کا کسطرح فائدہ ملے، طبّی فوائد، مالی امداد اور اُن پر ہونے والے مظالم پر کس طرح روک لگے، مزدوروں کو اُن کے حق کے لئے آواز بلند کرنا، ان کے بچّوں کی کفالت و دیگر موضوعات پر اظہارِ خیال کیا اس موقع پر مالیگاؤں شہر جنتادل سیکولر جنرل سیکرٹری عالیجناب مستقیم ڈِگنٹی صاحب نے بھی شرکت کی اور مہاراشٹر بھر سے آئے ہوئے مزدوروں سے خطاب کرتے ہوئے مزدوروں کو سرکار کی جانب سے ملنے والی اسکیموں کے بارے میں بتایا اور مزدوروں کے تعلق سے ہونے والے پروگراموں میں مکمل تعاون کا یقین دلایا شمالی مہاراشٹر کے سکریٹری جاوید انور صاحب نے مالیگاؤں سے نمائندگی کرتے ہوئے شہر میں پاور لوم مزدوروں و دیگر مزدوروں کے مسائل پر اظہارِ خیال کیا اور مزدوروں کے لیے راشٹریہ مسلم مورچہ ہمیشہ تعاون کے لئے تیار ہے اور عنقریب مالیگاؤں شہر میں بھی مزدوروں کے لیے تحریک کا اشارہ دیا اس اجلاس میں مالیگاؤں شہر راشٹریہ مسلم مورچہ کے ذمہ داران میں مالیگاؤں صدر اکبر سیٹھ اشرفی، مہاراشٹر نائب صدر حفظ الرحمن ابن ازہری، نائب صدر مالیگاؤں محمد عارف نوری ،سیکرٹری صابر سیلس مین، سرپرست مولانا سفیان جمالی، ترجمان مولانا عبدالرشید مجددی ،مالیگاؤں مہیلا صدر مہرالنشا میڈیم، علی حسن بھائی، اشفاق صاحب، مولانا مجاہدُالاسلام بیتی ،ابوزر انصاری، عزیز الرحمان، اسحاق مستری، سعید پینٹر، شببیر امیتابھ وغیرہ صاحبان نے شرکت کیا۔
کوئی تبصرے نہیں:
ایک تبصرہ شائع کریں