src='https://pagead2.googlesyndication.com/pagead/js/adsbygoogle.js?client=ca-pub-2927126055114474'/> "اس معلمہ" کے خلاف آئی پی سی اور قانون اطفال کے تحت کاروائی کی جائے. مسلم وفد نمائندگان کا مطالبہ ۔ - مہاراشٹر نامہ

Breaking

Home Top Ad

Responsive Ads Here

Post Top Ad

Responsive Ads Here

پیر، 28 اگست، 2023

"اس معلمہ" کے خلاف آئی پی سی اور قانون اطفال کے تحت کاروائی کی جائے. مسلم وفد نمائندگان کا مطالبہ ۔










"اس معلمہ" کے خلاف آئی پی سی اور قانون اطفال کے تحت کاروائی کی جائےمسلم وفد نمائندگان کا مطالبہ ۔



جلگاؤں (عقیل خان بیاولی) مظفر نگر کی نیہا پبلک اسکول کی ترپتی تیاگی نامی معلمہ نے ایک مسلم طالب علم کو دیگر غیر مسلم طلبہ سے بھری کلاس میں پٹوانے کی ویڈیو کلپ سوشل میڈیا پر وائرل ہوئ جس کے اثرات نہ صرف قومی بلکہ بین الاقوامی سطح پر نظر آرہے ہیں تعلیم جیسے مقدس شعبہ میں ایسی حرکات انسانیت کو شرمسار کرنے والی سمجھی جارہی ہے شہر جلگاؤں میں کی اس نازیبا حرکت کی مختلف سماجی فلاحی سیاسی تنظیموں نے مزمت کرتے ہوئے اپنے جزبات صدرِ جمہوریہ ہند دروپدی مروم،وزیر اعظم،خواتین و سماجی فلاحی کی وزیر اسمرتی ایرانی،اترپردیش کے وزیر اعلیٰ ادیتہ ناتھ یوگی،و چیف جسٹس آف انڈیا چندرچوڈ کو ایک میمورنڈم کے ذریعے بیان کرتے ہوئے کہا کہ معلمہ ترپتی تیاگی کے خلاف ١.آئ پی سی کی دفعہ ١٥٦و٢٩٥ کے ساتھ ہیٹ اسپیچ گناہ کے ساتھ قانون اطفال ٢٠١٥کی دفعہ ٧٥کے تحت استحصال کرنے کا کیس درج کرکے تیس دنوں کے اندر چارج شیٹ داخل کر کے سخت کاروائی کی جائے ۔٢.اس استانی کے پس پردہ اور کون ہے اس کی بھی کرکے اس پر بھی قانونی کاروائی ہو۔٣. جس معصوم بچے کی پٹائ کی گئی اس کی ذہنیت پر منفی اثرات مرتب نہ ہو اور وہ مستقل میں انتہا پسندی کی راہ پر نہ چل پڑے اس لۓ اس کی تعلیمی ذمہ داری اترپردیش حکومت یا مرکزی حکومت لے اسطرح کا مطالبہ ایک میمورنڈم کے ذریعے کیا میمورنڈم ڈپٹی کلیکٹر شری کمار چینچکر کو دیا گیا اس موقع پر کل جماعتی تنظیم کے صدر الحاج سید چاند،ضلع منیار برادری کے صدر فاروق شیخ ،این سی پی کے اقلیتی صدر مظہر پٹھان ،کانگریس کے امجد پٹھان ،شیوسینا کے ذاکر پٹھان ،انیس شاہ،این سی پی کے سلیم انعامدار ،صادق خان ،حاشم خان ،عقیل پٹیل ،متین پٹیل ،ایم آئ ایم کے احمد شیخ ،شیبان فایز، یوتھ کانگریس کے بابا پٹیل ،جعفر علی،فاروق نعمانی ،حافظ عبدالرحیم ،ناظم پینٹر،وغیرہ موجود تھے۔

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں

Post Bottom Ad

Responsive Ads Here

Pages