src='https://pagead2.googlesyndication.com/pagead/js/adsbygoogle.js?client=ca-pub-2927126055114474'/> شہر میں بڑھتے ہوئے چوری اور ڈکیتی کے معاملات کو لے کر ڈبلیو پی آئی کے ذمہ داران کی ڈی وائے ایس پی سے خصوصی ملاقات - مہاراشٹر نامہ

Breaking

Home Top Ad

Responsive Ads Here

Post Top Ad

Responsive Ads Here

پیر، 17 جولائی، 2023

شہر میں بڑھتے ہوئے چوری اور ڈکیتی کے معاملات کو لے کر ڈبلیو پی آئی کے ذمہ داران کی ڈی وائے ایس پی سے خصوصی ملاقات

 







شہر میں بڑھتے ہوئے چوری اور ڈکیتی کے معاملات کو لے کر ڈبلیو پی آئی کے ذمہ داران کی ڈی وائے ایس پی سے خصوصی ملاقات



✒️ اعجاز شاھین مالیگاؤں


17 جولائی 2023 کو ویلفیئر پارٹی آف انڈیا مالیگاؤں یونٹ کے ذمہ داران نے مالیگاؤں شہر کے  ڈی وائے ایس پی تیگبیر سنگھ سندھو صاحب سے خصوصی ملاقات کی ۔ اس تفصیلی ملاقات میں شہر مالیگاؤں میی کھلے عام غنڈہ گردی ، موبائل چھیننا ، اندھیروں کا فائدہ اٹھاتے ہوئے منشیات کی اسمگلنگ ، منشیات کا زیادہ سے زیادہ استعمال کرتے ہوئے چوری اور ڈکیتی جیسے معاملات دن بدن بڑھتے ہی جا رہے ہیں ۔ جس کی وجہ سے ہر طرف ہمارے اپنے شہر کی بدنامی ہو رہی ہے ۔ گذشتہ دنوں فارمیسی کالج کے سامنے مین روڈ پر دودھ ڈیری پر کی گئی چوری بھی کافی افسوس ناک دکھائی دے رہی ہے ۔ ہر طرف اندھیرا اور جہاں لائٹ بھی ہے تو بند پڑی ہے ۔فارمیسی نگر ، سلاٹر ہاؤس ، موتی ہائ اسکول ، حاجی انور مسجد سمیت درے گاؤں علاقے میں ہو رہی وارادت کے پیشِ نظر  ڈی وائے ایس پی صاحب نے جگہ پر ہی پوار واڑی پولیس اسٹیشن کے پی آئی صاحب کو بلایا اور ہمارے سامنے رات میں پیٹرولنگ بڑھانے اور واردات پر کس طرح قابو پایا جاسکے اس پر فوری کاروائی ہونی چاہیئے ۔ پوار واڑی سیکشن کے  پی آئی صاحب نے بھی ذمہ داری قبول کی ۔



اس خصوصی ملاقات میں ویلفیئر پارٹی آف انڈیا مالیگاؤں یونٹ کے ضلعی و مقامی صدر اعجاز شاھین کے علاوہ رئیس شیخ ڈبلیو پی آئی ، حافظ فیضان صاحب ، کامل انصاری وغیرہ موجود تھے

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں

Post Bottom Ad

Responsive Ads Here

Pages