حسن سبکدوشی پر بی وائی ایف نے کیا اساتذہ کرام کا اعزاز ۔
جلگاؤں (عقیل خان بیاولی) ملت ہائی اسکول و جونیئر کالج مہرون کے سپروائزر تاج الدین شیخ صاحب و جمیل قریشی صاحب اپنی ٣٢ سالہ طویل تدریسی خدمات کے بعد ملازمت سے سبکدوش ہوئے ۔اس اثناء میں دونوں ہی اساتذہ کرام نے انتہائی دیانتداری اور ایمانداری سے اپنے فرائض کی ادائیگی کرتے ہوئے نا صرف طلبہ و سرپرست بلکہ سماج میں بھی اپنے مثبت نقوش چھوڑے ہیں ان کی زیر تربیت کئ بچے اعلی عہدوں پر خدمات انجام دے رہے ہیں دونوں ہی شخصیات دینی تنظیموں سے جوڑیں ہیں اور ان پلیٹ فارمس سے بھی سماجی فلاحی ملی مسائل کے حل میں اپنا تعاون ادا کرتے ہیں ان کی خدمات کا اعتراف کرتے ہوئے سبکدوشی کے موقع پر شہر کے سماجی فلاحی سیاسی ادارے بی وائی ایف "برائٹ یوتھ فاؤنڈیشن" نے ان کا خصوصی اعزاز کیا اس موقع پر تنظیم کے صدر شیبان فائز ،نائب صدر اکرم دیشمکھ اور رضوان شیخ موجود تھے ۔
کوئی تبصرے نہیں:
ایک تبصرہ شائع کریں