src='https://pagead2.googlesyndication.com/pagead/js/adsbygoogle.js?client=ca-pub-2927126055114474'/> شہید عبدالحمید کے یوم پیدائش کے موقع پر طلباء میں مفت بیاضوں اور تعلیمی وسائل کی تقسیم - مہاراشٹر نامہ

Breaking

Home Top Ad

Responsive Ads Here

Post Top Ad

Responsive Ads Here

منگل، 4 جولائی، 2023

شہید عبدالحمید کے یوم پیدائش کے موقع پر طلباء میں مفت بیاضوں اور تعلیمی وسائل کی تقسیم

 







شہید عبدالحمید کے یوم پیدائش کے موقع پر طلباء میں مفت بیاضوں اور تعلیمی وسائل کی تقسیم۔‌


" ضرورت مندوں کی مدد کرنا فرض سمجھو"- ڈاکٹر ریشماں چیڈے.



احمد نگر ( نمائندہ خصوصی) شہر کی سوسائٹیز میں ضرورت مندوں کی مدد کرنے والوں کی تعداد میں اضافہ ضرور ہوا ہے۔  لیکن لوگوں کی مدد کرنا انسان پر احسان مندی  کے طور پر سمجھا جاتا ہے۔  ڈاکٹر ریشما چیڈے نےاس ذہنیت کو بدلنے اور  امدادی کاموں کو اپنا فرض سمجھنے کی ضرورت پر زور دیا۔

   شہید عبدالحمید کے یوم پیدائش کے موقع پر مخدوم سوسائٹی اور مراٹھا سیوا سنگھ کے مشترکہ تعاون سے ضلع پریشد اسکول ویدوواڑی کے طلبہ میں مفت کاپیاں،سلیٹس،  تقسیم کۓ گئے  اس موقع پر جاگروک سٹیزن فورم کے صدر سوہاس بھائی مولے، ڈاکٹر ریشما چیڑے، مسکان فاؤنڈیشن کے شفقت سید، مخدوم سوسائٹی کے صدر عابد دولھے خان، میناکشی جادھو، کھنڈاگلے سر، کلپنا کامبلے وغیرہ موجود تھے۔

  مزید بات کرتے ہوئے ڈاکٹر چیڈے نے کہا کہ معاشرے میں مفاد پرستی و خود نمائی بڑھ رہی ہے۔  کوئی بھی سماجی کام کرتے وقت اکثر تنظیموں کا اس کے پیچھے کوئی نہ کوئی مفاد ہوتا ہے، خدا بھی ایسے سماجی کام یا فلاحی کام پسند نہیں  کرتا ہمیں اللہ کے پسندیدہ کام کرنے چاہیے ساتھ یہ بھی۔ کہا کہ آج بے لوث کام کرنے والوں کی حقیقی ضرورت ہے اور اس کے لیے فکری روشن خیالی کی ضرورت ہے۔

   نظامت عابد خان نے کی۔ تعارف میناکشی جادھو نے کیا اور شکریہ شفقت سید نے ادا کیا۔

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں

Post Bottom Ad

Responsive Ads Here

Pages