src='https://pagead2.googlesyndication.com/pagead/js/adsbygoogle.js?client=ca-pub-2927126055114474'/> میونسپل کارپوریشن بھرتی کی پہلی لسٹ ظاہر , ۱۸ امیدواروں میں صرف ایک مسلم - مہاراشٹر نامہ

Breaking

Home Top Ad

Responsive Ads Here

Post Top Ad

Responsive Ads Here

منگل، 18 جولائی، 2023

میونسپل کارپوریشن بھرتی کی پہلی لسٹ ظاہر , ۱۸ امیدواروں میں صرف ایک مسلم

 







میونسپل کارپوریشن بھرتی کی پہلی لسٹ ظاہر , ۱۸ امیدواروں میں صرف ایک مسلم


اب پچھتائے کا ہوت کا معنی جب چڑیا چگ گئی کھیت



گذشتہ دنوں خواتین امیدواروں کے لئے مالیگائوں مونسپل کارپوریشن میں اے این ایم، جی این ایم (نرس) ،لیب ٹیکنیشین،ایکسرے ٹیکنیشین اور فارماسسٹ کی اسامیوں کی فائنل سلیکشن لسٹ ظاہر کی گئی۔اس لسٹ میں ٹوٹل ۱۸ لوگوں کے نام شامل ہیں لیکن افسوس اس بات کا ہے کہ لسٹ میں صرف ایک مسلم امیدوار شاہ غزالہ ناہید کا نام شامل ہے۔ باقی تمام نام غیر مسلموں کے ہیں۔ سوال یہ پیدا ہوتا ہے کہ کیا صرف برادران وطن کے امیدوار ہی انٹرویو کے لئے حاضر تھے؟کیا مسلم اکثریتی شہر میں کارپوریشن میں کسی مسلم نے بھی عریضہ نہیں کیا تھا؟اگر مسلم لوگوں نے عریضہ کیا بھی ہوگا تو سوال پیدا ہوتا ہے کہ انہیں کیوں کر نظر انداز کیا گیا۔ اگر لسٹ ظاہر کرنے میں شفافیت کا فقدان ہے تو ہم شہر کے قائدین سے اور خصوصا ان لوگوں سے گذارش کرتے ہیں جن لوگوں کے ہاتھوں میں پوری کارپوریشن گذشتہ دس برسوں سے تھی کہ اس مسئلہ پر سنجیدگی سے سر جوڑ کر بیٹھئے اور کوئی ایسا راستہ نکالیے کہ مسلم اکثریتی شہر میں مسلمانوں کاتقرر بڑی تعداد میں کارپوریشن میں ہو۔ بصورت دیگر ایک کے بعد ایک لسٹ ظاہر ہوتے جائے گی اور ہم کف افسوس ملتے رہیں گے۔ ویسے یہ اسامیاں ریزرو کیٹیگری کی تھیں لیکن ایسا بھی نہیں ہے کہ ریزرو کیٹیگری میں مسلم نہیں آتے۔ ہاں اگر مسلمانوں نے ان اسامیوں کو دیکھتے ہوئے بھی عریضہ نہیں کیا تھا تو اعتراض کی کوئی بات ہی نہیں۔ اگر عریضہ کرنے کے بعد بھی انتخاب نہیں ہوا تو سوچنے کا مقام ہے۔ ویسے اگر ہمارے اپنے لیڈران ، کارپوریٹرس، میئرس ،مختلف کمیٹیوں کے چئیر من ان اسامیوں کی بھرتی کے وقت افسرا ن پر  پریشر بناتے تو کچھ راستہ نکل سکتا تھا۔لیکن انہیں شائدکارپوریشن سےختم ہوتے مسلم کرمچاریوں سے کوئی سروکار ہی نہیں۔ دیکھنا ہے آگے کی دیگر اسامیوں کے لئے کتنے مسلم کا تقرر ہوتا ہے۔ 


منجانب صدیقی اعجاز احمد، ایڈیٹر گلشن روزگار، مالیگائوں

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں

Post Bottom Ad

Responsive Ads Here

Pages