src='https://pagead2.googlesyndication.com/pagead/js/adsbygoogle.js?client=ca-pub-2927126055114474'/> بھیونڈی: دلخراش حادثے میں 7 افراد ہلاک ض - مہاراشٹر نامہ

Breaking

Home Top Ad

Responsive Ads Here

Post Top Ad

Responsive Ads Here

منگل، 18 جولائی، 2023

بھیونڈی: دلخراش حادثے میں 7 افراد ہلاک ض

 









بھیونڈی: دلخراش حادثے میں 7 افراد ہلاک , ٹرک ڈرائیور گرفتار 



بھیونڈی (مہاراشٹر نامہ نیوز ڈیسک) بھیونڈی  جس میں پڑگھا ہائی وے پر ایک دلخراش حادثہ پیش آیا ۔ یہ حادثہ آج بروز منگل مورخہ 18 جولائی 2023 کی صبح ساڑھے 7 بجے کے قریب بھیونڈی  کے کھڑولی گاؤں کی طرف لکی ہوٹل کے پاس پیش آیا.  جب ایک تیز رفتار ٹرک نے  یو ٹرن لیتے ہوئے مسافروں سے بھری کالی پیلی جیپ کو  زور دار ٹکڑ ماری۔  حادثہ اتنا خطرناک تھا کہ جیپ میں سوار  7  افراد ہلاک ہوگئے اور جیپ تقریباً 60 فٹ دور جا گری۔  اس حادثے میں 6 مسافروں کی موقع پر ہی موت واقع  ہوگئی اور 1 مسافر دوران علاجِ زندگی کی جنگ ہار گیا۔ اس دردناک حادثے میں 5-6  افراد کے سنگین طور پر زخمی ہونے کی خبر ہے۔  واضح رہے کہ یہ خوفناک حادثہ سی سی ٹی وی میں قید ہو گیا ہے اور جس کی فوٹیج تیزی سے وائرل ہوگئی


 اس 
جان لیوا حادثے میں زخمی.  اور مہلوکین کے نام چنمئی وکاس شندے (15)، ریا کشور پردیشی، چیتالی سوشانت پمپلے (27)، سنتوش اننت جادھو (50)، وسنت دھرما جادھو (50) اور پرجول شنکر فرکے (18) بتائے جاتے ہیں۔  اس کے علاوہ دلیپ کمار وشوکرما (29)، مسز چیتنا گنیش جاسے (19)، کنال دنیشور بھامرے (22)، کماری جانوی سنجے والانج اور ڈرائیور جاوید عبدالشیخ اس حادثہ میں شدید زخمی ہوگئے۔  

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں

Post Bottom Ad

Responsive Ads Here

Pages