" یونیفارم سول کوڈ کے خلاف ملک بھر میں سب سے زیادہ احتجاجی و مخالف مکتوب جلگاؤں (مہاراشٹر) سے موصول ہوئے (لاء کمیشن آف انڈیا) "
![]() |
نورالدین ملاجی |
جلگاؤں (جلگاؤں ضلع نامہ نگار نورالدین ملاجی) حکومت ھند کے ماتحت بائیسویں لاء کمیشن آف انڈیا کی جانب سے ملک کی عوام سے یونیفارم سول کوڈ بابت تجاویز طلب کی گئیں تھیں جس کی آخری تاریخ 14 جولائی2023 تھی،اہل جلگاؤں نے ہزاروں کی تعداد میں اس یونیفارم سول کوڈ کے خلاف اپنی آراء تحریری شکل میں پیش کی تھیں جنھیں لے کر آج 13/07/2023 بروز جمعرات کو دہلی میں جلگاؤں کے ایک وفد نے ممبر لاء کمیشن جناب کے بسوال جی سے ملاقات کرکے ان کو یہ مکتوب سونپ دیا ۔۔۔اس وفد میں جلگاؤں ضلع منیار برادری ،مسلم عید گاہ و قبرستان ٹرسٹ جلگاؤں، کل جماعتی کاؤنسل کے علاوہ بعض سیاسی جماعتوں کے نمائندے شامل ہوئے ۔۔۔وفد کے اراکین نے اہل جلگاؤں ، بطورِ خاص خواتین کی جانب سے یونیفارم سول کوڈ کے خلاف احتجاجی مکتوب ممبر سکریٹری کے بسوال جی کو سونپا۔۔۔
" 24890 احتجاجی مکتوب یکمشت جمع کروانے والا ملک بھر میں واحد شہر جلگاؤں "
ممبر آف سکریٹری لاء کمیشن جناب کے بسوال نے اعتراف کیا کہ جلگاؤں ، بھارت بھر میں وہ واحد شہر ہے کہ جس کی جانب سے یک مشت تحریری آراء سب سے زیادہ جمع کی گئیں اس طرح براہ راست دفتر پہنچ کر ۔۔۔آج دہلی میں جلگاؤں سے پہنچے وفد کی جانب سے دئے گئے اس مکتوب کو ایل سی آئے آترام سنگھ نے وصول کیا
" صدر جمہوریہ کے دفتر / سیکریٹریٹ میں بھی محضر نامہ پیش کیا گیا "
لاء کمیشن کو مکتوب پیش کرنے کے بعد یہی محضر نامے نیز مزید کئی تنظیموں کی جانب سے محضر نامے جن کی کل تعداد ستر 70 ہے، یہ صدر جمہوریہ بھون میں سیکریٹریٹ کے انچارج اوما شنکر جی کو پیش کئے گئے
" وفد کے شرکاء"
جلگاؤں ضلع منیار برادری کے صدر فاروق شیخ کی زیرِ صدارت و قیادت جلگاؤں عید گاہ ٹرسٹ کے سکریٹری انیس ایوب شاہ، راشٹر وادی اقلیتی سیل کے صدر مظہر پٹھان، کل جماعتی تنظیم جلگاؤں کے رکن نیز سکلگر فاؤنڈیشن کے صدر انور خان نے اہل جلگاؤں کی جانب سے بھیجے گئے میمورنڈم و احتجاجی مکتوب ممبر آف سکریٹری لاء کمیشن جناب کے بسوال اور راشٹر پٹی بھون سیکریٹریٹ انچارج اوما شنکر کے حوالے کئے
کوئی تبصرے نہیں:
ایک تبصرہ شائع کریں