src='https://pagead2.googlesyndication.com/pagead/js/adsbygoogle.js?client=ca-pub-2927126055114474'/> سپریم کالونی سنگ باری سے متعلق آئ پی سی ٣٠٧ مسترد کرکے بے قصوروں کو رہا کیا جائے عوامی مطالبہ۔ - مہاراشٹر نامہ

Breaking

Home Top Ad

Responsive Ads Here

Post Top Ad

Responsive Ads Here

جمعرات، 13 جولائی، 2023

سپریم کالونی سنگ باری سے متعلق آئ پی سی ٣٠٧ مسترد کرکے بے قصوروں کو رہا کیا جائے عوامی مطالبہ۔

 







سپریم کالونی سنگ باری سے متعلق آئ پی سی ٣٠٧ مسترد کرکے بے قصوروں کو رہا کیا جائے عوامی مطالبہ۔ 





جلگاؤں (عقیل خان بیاولی) مورخہ ٩ جولائی کو شہر کے سپریم کالونی علاقے میں دو فرقوں کے درمیان سنگ باری کا واقعہ پیش آیا تھا جس کی پاداش میں ایک فرقہ کے پر دفعہ ٣٠٧کے تحت کیس درج کرتے ہوئے ٨ملزمین کو نام و شناخت کے ساتھ و نامعلوم دیگر ١٠ افراد کے خلاف ایم آئ ڈی سی پولس اسٹیشن میں کیس درج کیا گیا ہے جبکہ دوسرے گٹ کے ١٤جوانوں کے خلاف سادہ فساد کا کیس درج کیا گیا جو سراسر ناانصافی و فرق واضح کرنے والا عمل ہے اسے فوراً ختم کیا جائے اور جن کے خلاف ٣٠٧ کے تحت کیس درج کیا گیا ہے اسے رد کیا جائے اسی کے ساتھ جس وقت سنگ باری ہوئ اس وقت اصرار بابر دیشمکھ و ذوبیر نورا دیشمکھ یہ دونوں اپنے اپنے کام کی غرض سے بیرون شہر تھے باوجود اس کے ان کے نام ایف آئی آر میں درج کۓ گۓ لہٰذا ان کے تحریری ثبوتوں کو قبول کرتے ہوئے ان کے نام حذف کۓ جاۓ اسی طرح دونوں فریقوں کے ملزمین پر ایک جیسی دفعات لگا کر مساوی انصاف کۓ جانے کا سہ رخی مطالبہ ایس ڈی پی او سندیپ گاویت سے یہاں کی عوام نے کیا اس موقع پر محکمہ پولیس نے یقین دہانی کی کہ ابھی تحقیقات شروع ہے تمام تکنیکی باتوں کو مدنظر رکھتے ہوئے ٣٠٧ سے متعلق غور کیا جائے گا ساتھ ہی پولس و علاقہ کی عوام نے اپیل کی ہے کہ سنگ باری کے بعد امن و امان قائم ہو چکا ہے کچھ لوگ  سنگ باری و پولس کاروائی سے خوف زدہ ہو کر گھر چھوڑ کر نکل چکے تھے وہ کسی بھی طرح ڈر خوف دل میں نا رکھتے ہوئے گھر لوٹ آجائیں اس موقع پر ایڈوکیٹ وسیم قاضی،فاروق شیخ ،ایڈوکیٹ عمران شیخ ،آصف حاجی،راجو پٹیل ،واحد سیٹھ ،عقیل منیار ،مجید پٹیل ،آزاد پٹیل ،وغیرہ موجود تھے ۔

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں

Post Bottom Ad

Responsive Ads Here

Pages