src='https://pagead2.googlesyndication.com/pagead/js/adsbygoogle.js?client=ca-pub-2927126055114474'/> جلگاؤں : نا ہی ٹینڈر ،نا ہی کمشنر کی اجازت ،میونسپل کارپوریشن کے ملکیت کی کم بیش ۲۵ ؍ ٹن رد ی فروخت - مہاراشٹر نامہ

Breaking

Home Top Ad

Responsive Ads Here

Post Top Ad

Responsive Ads Here

جمعہ، 7 جولائی، 2023

جلگاؤں : نا ہی ٹینڈر ،نا ہی کمشنر کی اجازت ،میونسپل کارپوریشن کے ملکیت کی کم بیش ۲۵ ؍ ٹن رد ی فروخت








جلگاؤں : نا ہی ٹینڈر، نا ہی کمشنر کی اجازت، میونسپل کارپوریشن کے ملکیت کی کم بیش ۲۵ ؍ ٹن رد ی فروخت



پربھاگ تین کے انچارج آفیسر معطل  



جلگاوں(نامہ نگار ) شہر کے مہرون علاقے میں واقع ٹی بی اسپتال کی جگہوں پر رکھی ہوئی ۲۰ تا ۲۵؍ٹن ردی بغیر کسی ٹینڈر ،میونسپل کمشنر کی اجازت کے بغیر فروخت کردی گئی ہے ۔یہ رد براہ راست فروخت کردی گئی ہے ۔ملی اطلاع کے مطابق۴ ؍ لاکھ ۳۸ ؍ ہزار ۴۶۲؍ روپئے میں فروخت کی گئی ہے ۔اس معاملے میں میونسپل کمشنر ڈاکٹر ویدیہ گائیکواڑ نے میونسپل پربھاگ نمبر ۳ کے انچارج آفیسر بالا صاحب چوہا ن کو معطل کر دیا ہے ۔

یاد رہے کہ مہرون علاقے میں شیواجی گارڈ میں پربھاگ نمبر ۳ کا دفتر ہے ۔یہاں ٹی بی اسپتال ہے ۔جسکے روم خالی ہیں،یہاں پر میونسپل کارپوریشن کا بھنگار ،ردی اسٹوریج کیا جاتا ہے ۔یہاں سے گذشتہ روز ایک بڑا ٹرک اور ۲؍ چھوٹی مال بردار گاڑیاں بھر کر ردی جو کہ ۲۰ تا ۲۵؍ ٹن تھی ایک شخص کو فروخت کردی گئی ۔ میونسپل کارپوریشن کے قوانین کے مطابق ردی کی فروخت کے لیے ٹینڈر جاری کرنا پڑتا ہے۔ذرائع سے ملی اطلاع کے مطابق ردی فروختگی کیلئے نا تو کو ٹینڈر نکالا گیا نا ہی نا میونسپل کمشنر سے اجازت حاصل کی گئی تھی ۔ اس معاملے میں پربھاگ سمیتی آفیسر چوہان نےیہ بات کہی تھی کہ ’’ڈپٹی کمشنر گنیش چاٹے کو مکتوب دے کر اجازت حاصل کرنےکی بات کہی تھی اور اس بات سے بھی انکار کیا تھا ردی کم وبیش ڈھائی ٹن ہے ۔انہوں نے بتایا کہ رد ۱۱۹ ؍ کلو ہے ۔مگر اس بات سے ڈپٹی کمشنر نے انکار کردیا تھا اور جمعرات ۶؍ جولائی کو میونسپل کمشنر کو مکتوب د ے کر جانچ پڑتال کا مطالبہ کیا تھا ۔اسی مکتوب پر پربھاگ نمبر ۳کے انچارج بالا صاحب چوہان اور ملازمین کو میونسپل کمشنر دفتر میں طلب کی پوچھ تاچھ کی گئی اور شام دیرگئے تک  پربھاگ نمبر ۳کے انچارج بالا صاحب چوہان کو جانچ مکمل ہونے تک معطل کردیا گیا ہے ۔اس طرح کی اطلاع میونسپل کمشنر ویدیہ گائیکواڑ نے ذرائع ابلاغ کے نمائندوں کو اپنے دفتر میں دی ہے ۔ملی اطلاع کے مطابق فروخت کی گئی رد رات دیر گئے تک میونسپل کارپوریشن عمارت میں لائی گئی یہاں پر (۱۷؍ منزلہ عمارت) کے ۷؍ منزل پر واقع گودام میں رکھی گئی ہے ۔یہ بھی یاد رہے کہ ۱۵ ؍ روز قبل بھی اسی طرح ۴ ؍ سو کلو ردی فروخت کردی گئی تھی ۔


کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں

Post Bottom Ad

Responsive Ads Here

Pages