بہشتی، عباسی، شیخ جماعت کے قومی سیکریٹری اختیار بہشتی کی جلگاؤں آمد۔
خواتین و نوجوانوں کی خودکفالت، تعلیم، سرکاری مراعات پر رہنمائی
جلگاؤں ( عقیل خان بیاولی) بہشتی،عباسی،شیخ جماعت کے قومی اعزازی جنرل سیکریٹری اختیار حسین عباسی (راجستھان )کی شہر عزیز میں آمد پر جلگاؤں بہشتی برادری پنچایت نے پرتپاک استقبال کیا اس موقع پر عہدیداران و اراکین پنچایت موجود تھیں اغراض و مقاصد مقامی جنرل سیکریٹری مشتاق بہشتی نے بیان کرتے ہوئے برادری کی روداد پیش کی ساتھ ہی مستقبل کے منصوبوں کا تعارف بھی واضع کیا۔ اختیار حسین عباسی قومی سیکریٹری نے رہنمائی کرتے ہوئے کہا کہ ہمیں زمانے کے ساتھ چلنا ہے اور اس مقصد کے حصول کا واحد راستہ تعلیم و روزگار ہیں ہمیں ہر حال میں نسل نو کو علم و ہنر سے جوڑنا ہوگا اس کے لئے محنت منصوبہ بندی و لائحہ عمل ضروری ہے اسی طرح خواتین کو بھی خودکفیل و برسر روزگار بنانا ضروری ہے بالخصوص وہ خواتین جن کے یہاں برسر روزگار مرد نہیں ہے انہیں روزگار حصول کے آسان ذرائع بتانا چاہیے ساتھ ہی چھوٹے کم سرمایہ کاری والے محنت افزاح اور گھریلوں کاروبار کی تربیت دینی چاہئے ساتھ ہی انہیں ہر طرح کا تحفظ و تعاون دینا بھی ہمارا اخلاقی فریضہ ہے اپنی بات کو طول دیتے ہوئے موصوف کہا کہ برادری کے پلیٹ فارم پر متحد ہو کر ہمیں قومی سطح پر ریاستی و مرکزی حکومتوں سے بھی اپنے حقوق و مراعات لینے کی سمت میں پیش رفت کرنی چاہئے فی زمانہ برادری کا پشتینی و روایتی کام کا نظام بدل چکا ہے اس سبب اہل برادری اپنی کنیت میں نام الگ انداز میں درج کرنے لگی ہیں جیسے کہی یہ بہشتی،بھستی ، عباسی ، سقہ ،شیخ،خان،گھاسی ، وغیرہ درج ہوتی ہے اس بناء پر حکومتی مراعات کے حصول میں دشواریاں ہوتی ہیں اس بابت حکومت سے اس طرح کی دشواریوں کو دور کرنے کے لئے کوشش کرنا وغیرہ سے متعلق رہنمائی کی۔ مقامی پنچایت کے ذریعے برادری کے لیے کۓگۓ کاموں سے متعلق اطمینان کا اظہار کیا عیاں ہو کہ برادری کے تعاون سے محلہ میں ایک مسجد و مدرسہ "حضرت عباس رضی اللہ عنہم" کے مبارک نام سے خدمات انجام دے رہے ہیں اسی کے ساتھ برادری نے شادی خانہ بھی قائم کیا ہے۔اس موقع پر تنظیم کی علاقائی ضمنی کمیٹیوں کی تشکیل سے متعلق بھی تبادلہ خیال ہوا۔ صدر الحاج اکرم حسین شیخ نے بھی اظہار خیال کیا۔ رفیق شیخ نائب صدر، نور بخش بہشتی خازن ،مصطفیٰ بہشتی جوائنٹ سیکریٹری ، ایوب بہشتی ، فیروز خان ،اختر بہشتی ،آصف بہشتی، اللہ بخش پپوسیٹھ، و دیگر تمام عہدیداران و اراکین پنچایت موجود تھے
کوئی تبصرے نہیں:
ایک تبصرہ شائع کریں